Feb 09, 2019 05:14 pm
views : 446
Location : Domestic Place
Muzaffarabad- Afzal Gorave Hanging six years complete
مظفر آباد، افضل گورو شہید کی چھٹی برسی کے موقع پر دعائیہ تقریب کا انعقاد
بھارتی عدلیہ کی جانب سے افضل گورو شہید کو پھانسی دینے کے چھ سال مکمل
ہوگئے۔ افضل گورو شہید کی چھٹی برسی کے موقع پر مظفر آباد میں دعائیہ تقریب
کا انعقاد کیا گیا۔ افضل گورو اور مقبول بٹ شہید کے ایصال ثواب کیلئے قرآن
خوانی کی گئی۔ تقریب میں شہدائے کشمیر کے درجات کی بلندی کیلئے دعا بھی
کرائی گئی۔
مقررین کا کہنا تھا کہ افضل گورو شہید کو پارلیمنٹ حملہ کیس میں بے گناہ
ہونے کے باوجود پھانسی دی گئی۔ افضل گورو شہید کا جسد خاکی ورثاء کو دینے
کی بجائے تہاڑ جیل میں دفنایا گیا۔
مقررین نے افضل گورو شہید کا جسد خاکی ورثاء کے حوالے کرنے کا بھی مطالبہ کیا۔
حریت کانفرنس کے سرگرم رہنماء یاسین ملک کی اہلیہ مشعال ملک نے شہید افضل
گورو کی چھٹی برسی کے موقع پر اپنے ویڈیو پیغام میں کہا ہے کہ چھ سال پہلے
افضل گورو کو تہاڑ جیل میں پھانسی پر لٹکادیا گیا، ہندوستان کی سپریم کورٹ
نے عدالتی قتل کیا، یہ ہے ان کی بھوک اور پیاس کشمیریوں کے خون کی۔
انہوں نے کہا کہ میں ایک پیغام دینا چاہتی ہوں چاہے ہندوستان ہمیں پیلٹ
شہید کرے، چاہے ہندوستان ہمیں پھانسی پر لٹکادے، ہمیں لاشیں بھی نہ دے لیکن
ہندوستان اس تحریک کو دفنا نہیں سکتا۔