Feb 09, 2019 05:15 pm
views : 336
Location : Allama Iqbal Airport
Lahore- CM Buzdar departs for Saudia to perform Umrah
لاہور، وزیراعلیٰ پنجاب عمرہ کی ادائیگی کیلئے سعودی عرب روانہ
وزیراعلیٰ
پنجاب سردار عثمان بزدار عمرہ کی ادائیگی کے لیے سعودی عرب روانہ ہوگئے۔
عثمان بزدار سعودی عرب میں 7 روز تک قیام کریں گے۔
اس سے قبل آج صبح
وزیراعلیٰ پنجاب سردارعثمان بزدار بغیر پروٹوکول علامہ اقبال انٹرنیشنل
ایئرپورٹ پہنچے۔سردار عثمان بزدار نے قطار میں کھڑے ہوکربورڈنگ کارڈ لیا،
مسافروں نے وزیراعلیٰ عثمان بزدار سے مصافحہ کیا۔
سعودی عرب میں قیام کے دوران وزیراعلیٰ پنجاب کا سعودی قیادت سے ملاقاتوں کا بھی امکان ہے۔
وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار 7 روزہ دورہ مکمل کرکے 15 فروری کو وطن واپس پہنچیں گے۔