Feb 09, 2019 07:39 pm
views : 438
Location : Domestic Place
Islamabad- Antique and Second hand items prices High in Capital
اسلام آباد، وفاقی دارالحکومت کے جمعہ بازاروں میں استعمال شدہ سامان کے دام بھی آسمان کو چھونے لگے
وفاقی دارالحکومت اسلام آباد کے جمعہ بازاروں میں استعمال شدہ سامان کے دام
بھی آسمان کو چھونے لگے۔ بیرون ممالک سے آنے والے استعمال شدہ برتن، قدیم
پینٹنگز، کھلونے اور دیگر اشیاء کی قیمتیں غریبوں کی دسترس سے دور ہونے
لگیں۔ غریب عوام نے حکومت سے مطالبہ کیا ہے کہ مہنگائی کے طوفان کو قابو
کیا جائے۔
بیرون ممالک سے استعمال شدہ سامان کنٹینرز میں لادکر پاکستان بھر کے مختلف
مقامات پر آتا ہے جسے بیوپاری لاٹ کی صورت میں خرید کر اپنی دکانوں میں
فروخت کرتے ہیں۔
جمعہ بازار میں خریداری کیلئے آئی ایک خاتون سمعیہ نیازی کا کہنا تھا کہ ہم
نے مہنگائی کو کم کرنے کیلئے عمران خان کو ووٹ دیا تھا، ہم بھی نیازی ہیں،
عمران خان غریبوں پر ترس کھائیں۔ نئے پاکستان میں بجلی، گیس اور پانی کے
بل دگنے ہوگئے ہیں ، غریب اب کیا کریں۔
ایک دکاندار خالد محمودکا کہنا تھا کہ گزشتہ پندرہ برس سے میں استعمال شدہ
سامان کا کام کررہا ہوں۔ قدیم چیزوں کے خریدار ہمارے پاس آتے رہتے ہیں۔ بہت
سے ممالک کی قدیم چیزیں ہمارے پاس آتی ہیں۔ جو ان قدیم چیزوں کے بارے میں
سمجھتے ہیں وہ ہمارے پاس رجوع کرتے ہیں۔ دیگر مارکیٹوں کی نسبت یہاں سامان
سستا ملتا ہے۔
ایک اور دکاندارمحمد افضل کا کہنا تھا کہ یہاں پر روزمرہ زندگی کی چیزیں
آسانی سے میسر آتی ہیں، قدیم سامان میں مختلف چیزیں یہاں باآسانی دستیاب
ہوتی ہیں اور ہر خریدار کو یہاں پر معیاری اشیاء نسبتاً کم نرخوں میں
باآسانی مل جاتی ہیں۔