Connect Logo
  • Now
  • Featured
  • More...
    • About Us
    • Services
    • Contact Us
    • Careers
  • Login

Featured

Feb 10, 2019 07:08 pm views : 682

Location : Yakatot

Peshawar- Kite Festival preparations
  • Urdu

پشاور،  موسم بہار کی آمد قریب آتے ہی پشاورکےعلاقہ یکہ توت کی پتنگ مارکیٹ میں بہار آ گئی

 موسم بہار کی آمد قریب آتے ہی صوبائی دارالحکومت پشاورکےعلاقہ یکہ توت کی پتنگ مارکیٹ میں بہار آ گئی ہے، بسنت کو جوش وخروش سے منانے  کیلئے پتنگوں کی تیاری جاری ہے، شہر بھر کے پتنگ بازوں نے ابھی سے آرڈر بھی بک کرا دیئے ہیں۔
 موسم بہار کی آمد کے ساتھ ہی  پتنگ اڑانے کےشوقین افراد کیلئے پشاور کےیکہ توت بازار میں ابھی سے پتنگیں بھی تیارکی جا رہی ہیں اور خریداروں نے بھی اس کا رخ کر لیا ہے۔  مارکیٹوں  میں مختلف اقسام کی پتنگوں نےعام وخاص کو اپنی جانب متوجہ کر لیا ہے۔ مارکیٹ میں 2019ء کی سب سےبڑی پتنگ سمیت مختلف ڈیزائنوں کی پتنگیں پتنگ بازوں کے قدم روک لیتی ہیں۔
 صرف پشاور ہی نہیں بلکہ ملک بھر کے دکاندار اور پتنگ بازی کے شوقین مارکیٹوں کا رخ کررہے ہیں۔
یکہ توت میں پتنگ کی دکان کے مالک عبدالرحمن کا کہنا تھا کہ ہمارا کاروبار سال میں دو مہینے ہوتا ہے اور پھر پورے سال کام نہیں ہوتا محض دو ماہ میں سارا کا سارا مال فروخت ہوجاتا ہے کیونکہ ہمارے پاس لاہور ، راولپنڈی، گجرانوالہ سے بھی گاہک آتے ہیں۔ ہمارے پاس عام ڈور ہے جو کیمیکل سے ضرور بنتی ہے تاہم اس سے کوئی جانی نقصان نہیں ہوتا۔
چترال سے گڈی لینے کیلئے آنے والے ایک خریدار محمد جنید کا کہنا تھا کہ مارکیٹ میں ویسے تو کافی لوگوں کا ہجوم دیکھنے میںآرہا ہے، چترال میں بھی بہت زیادہ پتنگ بازی ہوتی ہے۔ وہاں پر بھی پتنگ میلے کو جوش وخروش سے منایاجاتا ہے، میں بھی یہاں سے پتنگیں خرید کر اپنی دکان میں فروخت کروں گا۔
پشاور کے رہائشی شکیل اعوان کا کہنا تھا کہ آج چھٹی کا دن ہے، بچوں نے بہت اصرار کیا اس لئے بچوں کی فرمائش پر گڈی لینے کیلئے آیا ہوں۔ میں بھی بچوں کے ساتھ انجوائے کروں گا۔

Recent News

Free Public Transport Announced in Islamabad and Punjab 1:21
Free Public Transport Announced in Islamabad and Punjab
Apr 03, 2026 05:00 pm
Karachi sinkhole incident 1:02
Karachi sinkhole incident
Apr 03, 2026 04:30 pm
Markets Close at 8 PM to Tackle Energy Crisis 1:43
Markets Close at 8 PM to Tackle Energy Crisis
Apr 03, 2026 03:00 pm
Historic Fuel Price Hike Sparks Political Backlash and Strike Threats 1:25
Historic Fuel Price Hike Sparks Political Backlash and Strike Threats
Apr 03, 2026 01:00 pm
Suicide Blast in Bannu Kills 5 Civilians 1:18
Suicide Blast in Bannu Kills 5 Civilians
Apr 03, 2026 12:00 pm
Petrol Hits Rs. 458, Diesel Rs. 520 Per Litre 1:43
Petrol Hits Rs. 458, Diesel Rs. 520 Per Litre
Apr 03, 2026 11:00 am
Yasir Khan Karachi funeral 1:30
Yasir Khan Karachi funeral
Apr 02, 2026 03:20 pm
Torrential Rains, Power Outages and Strong Winds 1:01
Torrential Rains, Power Outages and Strong Winds
Apr 02, 2026 02:50 pm
Connect Communications

Company

  • About the TNN
  • Executive Profile
  • Mission Statement
  • Careers

Services

  • Services
  • News feed & Gathering
  • Studio & News Production
  • SNG & DSNG Rental

Contact Us

  • 7th Floor Elahi Centre, Main Regal Chowk, Saddar, Karachi, Pakistan.
  • +92-21-32728591 (NET)
  • info@tnnasia.tv
© Copyright 2026 TNN. All Rights Reserved