کراچی میں جاری پانچ روزہ پاک بحریہ کی چھٹی کثیر الملکی بحری مشق امن
2019ء آج تیسرے روز بھی جاری ہے ۔
بحری
مشق امن 2019 میں شریک ممالک کے وفود کے سربراہان نے چیف آف نیول اسٹاف
ایڈمرل ظفر محمود عباسی سے علیحدہ علیحدہ ملاقاتیں کیں۔ ترجمان پاک بحریہ
کے مطابق ملاقات کرنے والوں میں کمانڈر زمبابوے نیشنل آرمی، چیف آف رومانین
نیوی، چیف آف کوسٹ
گارڈ آزربائیجان اور امریکہ کے ایڈمرل ریٹائرڈ ولیم اے اوین شامل تھے۔
دوران ملاقات باہمی دلچسپی کے امور اور امن مشق2019 پر تبادلہ خیال کیا
گیا۔ وفود کے سربراہان نے پاک بحریہ کی جانب سے امن مشق2019 کے انعقاد کو
سراہا۔
ترجمان پاک بحریہ کے مطابق پاک
بحریہ کی مشق امن 19 کے تیسرے روز چیف آف دی نیول اسٹاف نے مشق میں شریک
ممالک برطانیہ، ترکی، چین، آسٹریلیا، عمان، ملائیشیا، اٹلی اور سری لنکا
کے بحری جہازوں کا دورہ کیا۔نیول چیف کی جہازوں پر آمد کے موقع پر انہیں
گارڈ آف آنر پیش کیا گیا۔
دورے کے دوران امیرالبحر نے مشق میں شریک غیر ملکی جہازوں کے کمانڈنگ
افسران اور عملے سے ملاقاتیں کیں،چیف آف نیول اسٹاف کو مشق میں شریک ممالک
کے جہازوں پر خصوصی بریفنگز دی گئیں ۔
ترجمان پاک بحریہ کا کہنا ہے کہ
امیرالبحر نے جہازوں کے دورے کے دوران وہاں موجود غیرملکی میڈیا کے سوالوں
کے جواب بھی دیئے۔ایڈمرل عباسی نے مشق میں شرکت اور باہمی تعاون کے فروغ پر
تمام شریک ممالک کے نمائندگان کا شکریہ ادا کیا۔