وزیر
خارجہ شاہ محمود قریشی کا کہنا ہے کہ متحدہ عرب امارات میں گلوبل گورنس
سمٹ منعقد ہو رہی ہے جس میں وزیر اعظم پاکستان عمران خان بطور کلیدی اسپیکر
اظہار خیال کریں گے۔گورنس ایک ایسا ایشو ہے جسکی ہمارے خطے کو اور
باالخصوص پاکستان کو بے حد ضرورت ہے۔
وزیر
خارجہ مخدوم شاہ محمود قریشی نے وزیراعظم پاکستان عمران خان کے ہمراہ
متحدہ عرب امارات کے ایک روزہ دورہ پر روانگی سے قبل ذرائع ابلا غ عامہ کے
نمائندوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ یہ متحدہ عرب امارات کا ایک روزہ دورہ
ہے جسکی وزیراعظم کو دعوت دی گئی ہے۔ہمارے بہت سے مسائل نے بری گورنیس کی وجہ سے جنم لیاچنانچہ وزیر اعظم
پاکستان کی کوشش ہے کہ وہ ایسا ماڈل متعارف کروا سکیں اور ایسی ادارہ جاتی
اصلاحات کو سامنے لائیں تاکہ اداروں کی پرفارمنس میں بہتری لائی جا سکے۔
انہوں نے بتایا کہ دورہ متحدہ عرب امارات کا دوسرا پہلو یہ ہے کہ ہماری آئی ایم ایف کے
سربراہ کے ساتھ میٹنگ ہو گی- پاکستان چاہتا ہے کہ وہ آئی ایم ایف کے ساتھ
ایسی شرائط کے ساتھ آگے بڑھے جن سے عوام پر کوئی ناروا بوجھ نہ پڑے۔
شاہ
محمود قریشی کا یہ بھی کہنا تھا کہ متحدہ عرب امارات کے کراؤن پرنس اور
وہاں کی اعلیٰ قیادت کے ساتھ دو طرفہ تعلقات کے حوالے سے ملاقات اور
مذاکرات بھی ہوں گے۔