پاکستان
پیپلز پارٹی کے مرکزی ترجمان سینیٹر مولابخش چانڈیو کا کہنا ہے کہ
وزیراعظم عمران خان کی باتیں ان کی ناکامی کا اعتراف ہے۔وزیراعظم کیا کہنا
چاہ رہے کہ پارلیمنٹ ناکام ہو گئی ہے ؟
عمران خان کی بات کا مطلب یہ ہے کہ پارلیمنٹ نہیں آمریت اور بادشاہت ہونی چاہئے۔
سینیٹر
مولا بخش چانڈیو نے ایک ویڈیو پیغام میں مزید کہا کہ عمران خان چاہتے ہیں
کہ انہیں بادشاہت نافذ کر کے انہیں بادشاہ قرار دیا جائے۔وزیراعظم چاہتے
ہیں کہ ان کے نااہل وزرا کو نورتن قرار دیا جائے۔افسوس کہ خود کو منتخب
وزیراعظم کہنے والا پارلیمنٹ کے مستقبل سے مایوس ہو گیا ہے،حقیقی منتخب
وزیراعظم کبھی بھی پارلیمنٹ سے مایوس نہیں ہو سکتا۔عمران خان نے ثابت کر
دیا کہ وہ ایک سلیکٹڈ وزیراعظم ہیں۔
مولا
بخش چانڈیو کا یہ بھی کہنا تھا کہ عمران خان حکومت کے آغاز پر ہی مایوسی
کا شکار ہے توآگے کیا ہوگا، عمران خان کے حالیہ بیانات کے بعد لوگ انہیں
سلیکٹڈ کہنے میں حق بجانب ہیں۔