Connect Logo
  • Now
  • Featured
  • More...
    • About Us
    • Services
    • Contact Us
    • Careers
  • Login

Featured

Feb 10, 2019 09:07 pm views : 408

Location : Dubai

Dubai- Don’t miss the boat to invest in Pakistan, says PM at 7th WGS
  • Urdu

دبئی، حکومت شفاف ہوئی تو ملک تیزی سے ترقی کرے گا، وزیراعظم

 وزیراعظم عمران خان کا کہنا ہے کہ ترقی کی بنیاد صرف بہتر طرز حکمرانی ہے اور حکومت شفاف ہوئی تو ملک تیزی سے ترقی کرے گا۔
دبئی میں ورلڈ گورنمنٹ سمٹ سے خطاب کرتے ہوئے وزیراعظم عمران خان کا کہنا تھا کہ خوشی ہے کہ اسلامی دنیا میں بھی اس طرح کی کانفرنس ہورہی ہے، 60 کی دہائی میں پاکستان تیزی سے ترقی کررہا تھا اور یو اے ای کی ایئرلائن کو پی آئی اے نے معاونت فراہم کی لیکن بدقسمتی سے پاکستان ترقی کی رفتار برقرار نہیں رکھ سکا۔
وزیراعظم کا کہنا تھا کہ کانفرنس کے شرکاء کو بتانا چاہتا ہوں کہ کرکٹ سے سیاست میں کیسے آیا، یہ بھی بتانا چاہتا ہوں کہ میں پاکستان کے لیے کیا چاہتا ہوں، میری والدہ کا انتقال کینسر کے باعث ہوا تو احساس ہوا پاکستان میں کینسرکا کوئی اسپتال نہیں، کرکٹ سے ریٹائرمنٹ کے بعد اسپتال بنانے پرتوجہ دی جب کہ ہم خیرات میں بہت آگے اور ٹیکس دینے میں بہت پیچھے ہیں۔
عمران خان نے کہا کہ جب لوگ اتنے اچھے ہیں توٹیکس کیوں اد انہیں کرتے کیوں کہ ماضی میں ٹیکس حکمرانوں کی عیاشیوں پرخرچ ہوتے رہے اور اسی لیے لوگ ماضی کی حکومتوں پراعتماد نہیں کرتے تھے اور ٹیکس نہیں دیتے تھے ، کرپشن سے ٹیکس کا پیسا چوری ہوتا ہے اس لیے اصلاحات مشکل ہیں مگر ضروری ہیں۔
وزیراعظم کا کہنا تھا کہ معاشی اصلاحات سے سرمایہ کار پاکستان کا رخ کررہے ہیں لہذا دیگر سرمایہ کار بھی پاکستان میں سرمایہ کاری کرنے کا یہ موقع ضائع نہ کریں اور پاکستان میں سیاحت کے سب سے زیادہ مواقع ہیں۔ آئی ایم ایف کے پاکستان سے تعاون کو سراہتے ہیں اور ہم مالیاتی خسارہ کم کرنے کی کوشش کررہے ہیں۔

Recent News

Free Public Transport Announced in Islamabad and Punjab 1:21
Free Public Transport Announced in Islamabad and Punjab
Apr 03, 2026 05:00 pm
Karachi sinkhole incident 1:02
Karachi sinkhole incident
Apr 03, 2026 04:30 pm
Markets Close at 8 PM to Tackle Energy Crisis 1:43
Markets Close at 8 PM to Tackle Energy Crisis
Apr 03, 2026 03:00 pm
Historic Fuel Price Hike Sparks Political Backlash and Strike Threats 1:25
Historic Fuel Price Hike Sparks Political Backlash and Strike Threats
Apr 03, 2026 01:00 pm
Suicide Blast in Bannu Kills 5 Civilians 1:18
Suicide Blast in Bannu Kills 5 Civilians
Apr 03, 2026 12:00 pm
Petrol Hits Rs. 458, Diesel Rs. 520 Per Litre 1:43
Petrol Hits Rs. 458, Diesel Rs. 520 Per Litre
Apr 03, 2026 11:00 am
Yasir Khan Karachi funeral 1:30
Yasir Khan Karachi funeral
Apr 02, 2026 03:20 pm
Torrential Rains, Power Outages and Strong Winds 1:01
Torrential Rains, Power Outages and Strong Winds
Apr 02, 2026 02:50 pm
Connect Communications

Company

  • About the TNN
  • Executive Profile
  • Mission Statement
  • Careers

Services

  • Services
  • News feed & Gathering
  • Studio & News Production
  • SNG & DSNG Rental

Contact Us

  • 7th Floor Elahi Centre, Main Regal Chowk, Saddar, Karachi, Pakistan.
  • +92-21-32728591 (NET)
  • info@tnnasia.tv
© Copyright 2026 TNN. All Rights Reserved