پاکستان کرکٹ بورڈ کے چیئرمین احسان مانی نے کہا ہے کہ اداروں کو ختم نہیں کررہے بلکہ ان کو ساتھ لے کر چلیں گے۔ پی سی بی کے ایم ڈی
وسیم خان کے انتخاب میں شفاف طریقہ کار اپنایا گیا ہے اور ان کی وجہ سے
ملکی کرکٹ کو بہت فائدہ ہوگا۔
قذافی اسٹیڈیم لاہور میں بورڈ کے نئے ایم ڈی وسیم خان کے ہمراہ پریس
کانفرنس کرتے ہوئے احسان مانی نے کہا کہ میں نے پہلی پریس کانفرنس میں کہا
تھا کہ ہم پی سی بی کو پروفیشنل بورڈ بنائیں گے ،بورڈ آئین کے مطابق چیف
ایگزیکٹو بھی چئیرمین ہے، دنیا بھر میں چئیرمین صرف معاملات کی نگرانی کرتا
ہے اور پالیسیاں بورڈ بناتا ہے۔
چیئرمین پی سی بی کا کہنا تھا کہ ہم نے آئین میں ترمیم ہونے تک فیصلہ کیا
کہ چیف ایگزیکٹو کی جگہ ایم ڈی کو رکھا جائے، وسیم خان 1997 میں پاکستان
کرکٹ ٹیم کے لئے 12ویں کھلاڑی کی خدمات انجام دے چکے ہیں ۔