اسلام آباد، چائنا کے نئے سال کے موقع پر دارالخلافہ اسلام آباد میں فوٹوگرافی نمائش کا انعقاد
چائنا کے نئے سال کے موقع پر دارالخلافہ اسلام آباد میں فوٹوگرافی
نمائش کا انعقادکیا گیا۔ نیشنل یونیورسٹی سائنس اینڈ ٹیکنالوجی (نسٹ) کے
طلباء وطالبات نے فوٹو گرافی نمائش منعقد کرکے چائنا کے نئے سال کو منایا۔
چینی سفیر یاجنگ نے فیتہ کاٹ کر نمائش کا افتتاح کیا۔
اس موقع پر طلباء وطالبات سے خطاب کرتے ہوئے چینی سفیر یاوجنگ کا کہنا تھا
کہ پاکستان چائنا اقتصادی راہداری پاکستان کی ترقی میں اہم کردار ادا کرے
گا۔ پاکستان کے طالبعلم پاکستان کا روشن مستقبل ہیں۔ اعلیٰ تعلیم اور محنت
سے کامیابی حاصل کی جاسکتی ہے۔گزشتہ پانچ برسوں میں سی پیک کے متعدد منصوبے
مکمل ہوئے اور پرائیویٹ سیکٹرز کے ساتھ مل کر اکنامک زون بنائیں گے۔
انہوں نے کہا کہ اب چائنا اور پاکستان دوطرفہ تعاون اور تعلقات کے نئے دور
میں داخل ہوگئے ہیں جسے ہر موسم میں موثر شراکت داری کہا جائے تو بے جا نہ
ہوگا لیکن اس موثر شراکت داری کو مزید مستحکم کرنے کیلئے دونوں ممالک کے
عوام باہمی اتفاق اور روابط کے علاوہ جامعات اور تعلیمی درسگاہیں اور ان کے
ارکان مزید وسعت دینے میں اپنا کردار ادا کرسکتی ہیں۔