Feb 12, 2019 06:20 pm
views : 479
Location : Ministry of Foreign Affairs Office
Islamabad- Former COAS Raheel Sharif discusses regional stability with PM, FM, Chairman Senate and Army Chief
اسلام آباد، اسلامی فوجی
اتحاد کے سربراہ جنرل (ر) راحیل شریف کی وزیر اعظم عمران خان، وزیر خارجہ اور چیئرمین سینیٹ علیحدہ علیحدہ ملاقاتیں
سابق
آرمی چیف اور اسلامی فوجی اتحاد کے کمانڈر اِن چیف جنرل (ر) راحیل
شریف نے وزیر اعظم عمران خان، وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی اور چیئرمین
سینیٹ سے علیحدہ علیحدہ ملاقاتیں کیں، ان ملاقاتوں میں علاقائی امن و
استحکام سمیت باہمی
دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال کیا گیا، جنرل (ر) راحیل شریف نے دہشت گردی
کے خلاف اسلامی فوجی اتحاد کے اقدامات سے آگاہ کیا جبکہ اس
موقع پروزیر اعظم عمران خان، وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی اور چیئرمین
سینیٹ صادق سنجرانی نے علاقائی امن وسلامتی کیلئے اسلامی فوجی اتحاد کی
کوششوں کو بھی سراہا۔
ادھر پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق آرمی چیف جنرل قمر
جاوید باجو ہ سے اسلامی فوجی اتحاد کے کمانڈر انچیف جنرل (ر) راحیل شریف نے جی ایچ کیو میں
ملاقات کی، ملاقات میں علاقائی امن واستحکام سمیت
باہمی دلچسپی کے امورپر غور کیا گیا۔