Connect Logo
  • Now
  • Featured
  • More...
    • About Us
    • Services
    • Contact Us
    • Careers
  • Login

Featured

Feb 12, 2019 07:14 pm views : 493

Location : Different Areas

Karachi- Cricket Lovers Excited about PSL.
  • Urdu

کراچی، انتظار کی گھڑیاں ختم، شائقین کرکٹ میں پی ایس ایل کا بخار تیز

پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) جوں جوں قریب آرہا ہے شائقین کرکٹ پر پی ایس ایل کا بخار تیز ہوتا جارہا ہے۔ کرکٹ کے دیوانوں میں پی ایس ایل کے انعقاد کے حوالے سے جوش وخروش بڑھتا جارہا ہے۔ بچے تو بچے بڑے بھی کسی سے پیچھے نہیں ہیں، چھوٹے بچوں کے ساتھ ساتھ نوجوان لڑکوں نے اپنے چہروں پر پی ایس ایل کی فیوریٹ ٹیموں کے لوگو بنوانے شروع کردیئے ہیں۔ دوسری طرف پی ایس ایل میں شرکت کرنے والی ٹیموں کی ٹی شرٹس بھی بازار میں تیزی سے فروخت ہورہی ہیں۔
پاکستان سپر لیگ سیزن فور کی ٹرافی کی رونمائی دبئی کے اسٹیڈیم میں کردی گئی۔ تقریب رونمائی میں ایونٹ کا حصہ بننے والی تمام چھ ٹیموں کے کپتانوں، چیئرمین پی سی بی احسان مانی ایم ڈی وسیم خان شریک ہوئے۔
کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کے کپتان سرفراز احمد، لاہور قلندرز کے کپتان محمد حفیظ، کراچی کنگز کے کپتان عماد وسیم، اسلام آباد یونائیٹڈ کی قیادت محمد سمیع، ملتان سلطان کے کپتان شعیب ملک اور پشاور زلمی کی کے کپتان ڈیرن سیمی نے ٹائٹل پر قبضہ جمانے کا عزم ظاہر کیا۔
کرکٹ سے محبت کرنے والے نوجوانوں محمد جنید کا کہنا تھا کہ پاکستان میں کرکٹ کے بہت زیادہ شوقین ہیں، پاکستانی کرکٹ کو بہت پسند کرتے ہیں باالخصوص کراچی والے کرکٹ کو بہت چاہتے ہیں ،پی ایس ایل ایک برانڈ بن چکا ہے۔
ایک اور کرکٹ لور انعام خان کا کہنا تھا کہ میں پی ایس ایل بہت شوق سے دیکھتا ہوں کیونکہ اس میں میری ٹیم پشاور زلمی ہوتی ہے۔ پہلے پشاور زلمی میں شاہد خان آفریدی ہوتا تھا تو میں لالہ کو پسند کرتا تھا لیکن لالہ دوسری ٹیم میں چلے گئے ہیں تاہم اس کے باوجود پشاور زلمی ہی میری فیوریٹ ٹیم ہے۔
ایک دکاندار علی زنیر کا کہنا تھا کہ شائقین کرکٹ پر بہت تیزی سے کرکٹ کا بخار بہت تیزی سے چڑ ھ رہا ہے، پی ایس ایل کا چودہ فروری کو پہلا میچ ہے، اس حوالے سے ہم نے ٹی شرٹس بھی بنوالی ہیں، گزشتہ سال بھی پی ایس ایل بہت جوش وخروش سے کھیلا گیا اور مجھے امید ہے کہ امسال اس سے زیادہ جوش وخروش سے کھیلا جائے گا اس حوالے سے ہم نے مال کا آرڈر پہلے سے زیادہ دیا ہوا ہے۔
واضح رہے کہ پی ایس ایل کے شروع ہونے میں محض دو دن باقی رہ گئے ہیں۔ پی ایس ایل کے پانچ میچز کراچی میں جبکہ تین میچز لاہور میں کھیلے جائیں گے۔

Recent News

Free Public Transport Announced in Islamabad and Punjab 1:21
Free Public Transport Announced in Islamabad and Punjab
Apr 03, 2026 05:00 pm
Karachi sinkhole incident 1:02
Karachi sinkhole incident
Apr 03, 2026 04:30 pm
Markets Close at 8 PM to Tackle Energy Crisis 1:43
Markets Close at 8 PM to Tackle Energy Crisis
Apr 03, 2026 03:00 pm
Historic Fuel Price Hike Sparks Political Backlash and Strike Threats 1:25
Historic Fuel Price Hike Sparks Political Backlash and Strike Threats
Apr 03, 2026 01:00 pm
Suicide Blast in Bannu Kills 5 Civilians 1:18
Suicide Blast in Bannu Kills 5 Civilians
Apr 03, 2026 12:00 pm
Petrol Hits Rs. 458, Diesel Rs. 520 Per Litre 1:43
Petrol Hits Rs. 458, Diesel Rs. 520 Per Litre
Apr 03, 2026 11:00 am
Yasir Khan Karachi funeral 1:30
Yasir Khan Karachi funeral
Apr 02, 2026 03:20 pm
Torrential Rains, Power Outages and Strong Winds 1:01
Torrential Rains, Power Outages and Strong Winds
Apr 02, 2026 02:50 pm
Connect Communications

Company

  • About the TNN
  • Executive Profile
  • Mission Statement
  • Careers

Services

  • Services
  • News feed & Gathering
  • Studio & News Production
  • SNG & DSNG Rental

Contact Us

  • 7th Floor Elahi Centre, Main Regal Chowk, Saddar, Karachi, Pakistan.
  • +92-21-32728591 (NET)
  • info@tnnasia.tv
© Copyright 2026 TNN. All Rights Reserved