Connect Logo
  • Now
  • Featured
  • More...
    • About Us
    • Services
    • Contact Us
    • Careers
  • Login

Featured

Feb 12, 2019 07:56 pm views : 483

Location : PM House

Islamabad- PM Imran Khan directs CDA to review policy on skyscrapers in Islamabad
  • Urdu

اسلام آباد، وزیراعظم عمران خان کی دارالخلافہ  اسلام آباد کی خوبصورتی محفوظ رکھنے کی ہدایت

 وزیراعظم عمران خان نے دارالحکومت اسلام آباد  کی بڑھتی ہوئی آبادی کے پیش نظر گرین ایریاز کو محفوظ کرتے ہوئے معاشی و رہائشی ضروریات کو پورا کرنے کی ہدایت جاری کی ہے۔
 وزیر اعظم عمران خان کی زیر صدارت وفاقی دارالحکومت میں کثیر المنزلہ عمارات کی اجازت دینے کے حوالے سے اجلاس ہوا، جس میں معاون خصوصی علی نواز اعوان، معاون خصوصی نعیم الحق، سیکرٹری ہوا بازی شاہ رخ نصرت ، چیئر مین سی ڈی اے عامر احمد علی اور دیگر نے شرکت کی۔
وزیر اعظم عمران خان کو وفاقی دارالحکومت میں کثیر المنزلہ عمارات کی تعمیر کے حوالے سے موجودہ ضوابط و قوانین پر تفصیلی بریفننگ دی گئی۔
وزیر اعظم کا کہنا تھا کہ بیرون ملک پاکستانیوں کو کاروبار اور خصوصا ریئل اسٹیٹ میں کاروبار کے مواقع فراہم کرنے اور معاشی سرگرمیوں کو فروغ دینے کیلئے  ضروری ہے کہ قواعد و ضوابط میں ضروری ترامیم کرکے کثیر المنزلہ (ہائی رائز) عمارتوں کی تعمیر میں سہولت پہنچائی جائے۔
وزیراعظم نے کہا کہ ایوی ایشن ڈویژن اور سی ڈی اے آئندہ 10 روز میں ان علاقوں کی نشاندہی کریں گے جہاں ہوا بازی کے پیش نظر کثیر المنزلہ عمارتوں کی تعمیر نہیں ہوگی لیکن کوشش کی جائے کہ ان علاقوں کی تعداد حتی المقدور کم ہو۔ سی ڈی اے دارالحکومت میں موجود عمارتوں کو کثیر المنزلہ عمارات میں بدلنے کے لیے قواعد و ضوابط مرتب کرے اور ایک ہفتے میں عمارات کے ڈیزائن کی منظوری کے عمل کو سہل اور تیز کرنے کے لیے لائحہ عمل پیش کرے۔
عمران خان کا کہنا تھا کہ اس بات کو یقینی بنایا جائے کہ آٹومیشن (خودکار نظام ) اور کم سے کم انسانی عمل دخل ہو، سی ڈی اے کو آئندہ دس دنوں میں عمارات کی بلندی کے حوالے سے پالیسی کا جائزہ لے، اور کچی آبادیوں کے مقامات پر کثیر المنزلہ عمارات کی تعمیر کے حوالے سے بھی مستقبل کا لائحہ عمل مرتب کیا جائے۔

Recent News

Free Public Transport Announced in Islamabad and Punjab 1:21
Free Public Transport Announced in Islamabad and Punjab
Apr 03, 2026 05:00 pm
Karachi sinkhole incident 1:02
Karachi sinkhole incident
Apr 03, 2026 04:30 pm
Markets Close at 8 PM to Tackle Energy Crisis 1:43
Markets Close at 8 PM to Tackle Energy Crisis
Apr 03, 2026 03:00 pm
Historic Fuel Price Hike Sparks Political Backlash and Strike Threats 1:25
Historic Fuel Price Hike Sparks Political Backlash and Strike Threats
Apr 03, 2026 01:00 pm
Suicide Blast in Bannu Kills 5 Civilians 1:18
Suicide Blast in Bannu Kills 5 Civilians
Apr 03, 2026 12:00 pm
Petrol Hits Rs. 458, Diesel Rs. 520 Per Litre 1:43
Petrol Hits Rs. 458, Diesel Rs. 520 Per Litre
Apr 03, 2026 11:00 am
Yasir Khan Karachi funeral 1:30
Yasir Khan Karachi funeral
Apr 02, 2026 03:20 pm
Torrential Rains, Power Outages and Strong Winds 1:01
Torrential Rains, Power Outages and Strong Winds
Apr 02, 2026 02:50 pm
Connect Communications

Company

  • About the TNN
  • Executive Profile
  • Mission Statement
  • Careers

Services

  • Services
  • News feed & Gathering
  • Studio & News Production
  • SNG & DSNG Rental

Contact Us

  • 7th Floor Elahi Centre, Main Regal Chowk, Saddar, Karachi, Pakistan.
  • +92-21-32728591 (NET)
  • info@tnnasia.tv
© Copyright 2026 TNN. All Rights Reserved