جنوبی کشمیر کے ضلع پلوامہ میں منگل کو مجاہدین اسلام اور بھارتی دہشت گرد
فورسز کے درمیان خونی معرکہ آرائی میں بھارتی فوج کے دو کمانڈوز جہنم واصل
اور ایک مجاہد اسلام شہید ہوگیا۔ اس خونریز جھڑپ میں ایک بھارتی کمانڈوز
شدید زخمی بھی ہوا ہے۔
اطلاعات کے مطابق فوج سی آر پی ایف اور ایس او جی اہلکاروں نے پلوامہ میں
رتنی پورہ گاؤں کو محاصرے میں لے کر آپریشن کا آغاز کیا، جس کے دوران
مجاہدین اسلام اور درانداز بھارتی فورسز کے مابین گولیوں کا تبادلہ ہوا۔
گولیوں کے اس ابتدائی تبادلے میں تین بھارتی کمانڈوز شدید زخمی ہوئے جنہیں
سرینگر میں قائم فوجی ہسپتال منتقل کیا گیا جہاں دو کمانڈوز زخموں کی تاب
نہ لاکر جہنم رسید ہوگئے جن کی شناخت بطور حوالدار بلجیت سنگھ اور نائیک
سنید جبکہ زخمی کمانڈو کی شناخت حوالدار چندرپال کے ناموں سے ہوئی۔
اس خونی تصادم میں ایک مجاہد نوجوان بھارتی فورسز کا مقابلہ کرتے ہوئے رتبہ
شہادت سے سرفراز ہوا ہے جس کی شناخت بطور ہلال احمد راتھر المعروف ابو
ضرار سے ہوئی جو کہ گنڈی باغ کا کا پورہ ضلع پلوامہ کا رہائشی بتایا گیا
ہے۔