Feb 12, 2019 08:50 pm
views : 483
Location : Shalamar Bazar
Lahore- LPG Gas prices high, Rickshaw Drivers faces problem
لاہور، ایل پی جی گیس کی قیمتوں میں ہوشربا اضافے پر عوام سیخ پا
ایل پی جی گیس کی قیمتوں میں ہوشربا اضافے پر عوام پھٹ پڑے، غریبوں کا کوئی
پرسان حال نہ رہا۔ رکشہ ڈرائیورز نئی حکومت کو کوسنے لگے۔ کہتے ہیں کہ
حکومت مہنگائی کے جن کو بوتل میں بن کرنے میں بالکل ناکام ہوچکی ہے۔ ایل پی
جی گیس کی قیمتیں نئے پاکستان میں دگنی ہوگئی ہیں جو کہ عوام کے ساتھ
سراسر ناانصافی کے مترادف ہے۔
ایک شہری خاور حمید کا کہنا تھا کہ جب سے عمران خان کی حکومت آئی ہے ہم
دیکھ رہے ہیں 69 پیسے پیٹرول کی کم کم کرکے 4 روپے 80 پیسے گیس کا ریٹ
بڑھادیا گیا ہے جو کہ سراسر ناانصافی کے مترادف ہے۔ عوام پر گیس کی قیمتو ں
میں ہوشربا اضافہ کرکے بے جا لوڈ ڈالا گیا ہے۔ حکومت اسے فوری طور پر واپس
لے تاکہ عوام پر کچھ بوجھ کم ہوسکے۔
ایک رکشہ ڈرائیور محمد ہارون کا کہنا تھا کہ حکومت آنے سے ایک دن پہلے ایل
پی جی کا نرخ 80 روپے فی کلو تھا لیکن حکومت آتے ہی ایل پی جی کی قیمت 180
روپے فی کلو پر پہنچ گئی۔ سواری سے روزانہ جھگڑا ہوتا ہے، ہم ایل پی جی پر
دگنے پیسے دے رہے ہیں، ہم لوگ بہت پریشان ہیں، کیا کمائیں کیا گھر لے کر
جائیں، حکومت کی غلط پالیسیوں کی وجہ سے نظام تباہ ہوگیا ہے۔ خدارا غریبوں
کے بارے میں کچھ سوچا جائے، مجھے لگتا ہے ہے کہ نواز شریف کی حکومت آئے گی
تو ہمیں سکون ملے گا۔ عمران خان کی حکومت اگر آ ہی گئی ہے تو غریبوں کیلئے
بھی کام کرے صرف امیروں کیلئے کام نہ کرے، غریبوں کا کوئی نہ کوئی حق ہوتا
ہے۔ سارا دن گرمیوں میں پھرتے ہیں، خون پسینے کی کمائی کمانا بھی بہت مشکل
ہوگیا ہے۔