Feb 12, 2019 08:51 pm
views : 480
Location : Domestic Place
Karachi- Multinational Maritime Exercise Aman-19 concluded
کراچی، کثیر الملکی میری ٹائم مشق شمالی بحیرہ عرب میں بحری حربی تدبیروں اور انٹرنیشنل فلیٹ ریویو کے ساتھ اختتام پذیر
پاک بحریہ کے زیر اہتمام منعقد ہونے والی کثیر الملکی میری ٹائم مشق شمالی
بحیرہ عرب میں بحری حربی تدبیروں اور انٹرنیشنل فلیٹ ریویو کے ساتھ اختتام
پذیر ہوگئی۔ مشق میں چھیالیس ممالک نے امن کیلئے متحد کے عزم کے تحت حصہ
لیا۔
شمالی بحیرہ عرب میں مشق کے اختتامی سمندری فیز کے دوران منعقدہ انٹرنیشنل
فلیٹ ریویو کے مہمان خصوصی صدر مملکت ڈکاٹر عارف علوی تھے، چھالیس ممالک کے
بحری اثاثوں بشمول جنگی بحری جہازوں، ہیلی کاپٹرز، اسپیشل آپریشنز فورسز
اور مندوبین نے مشق میں حصہ لیا۔
پاک بحریہ کے جہاز پی این ایس معاون آمد پر پاک بحریہ کے سربراہ ایڈمرل ظفر
محمود عباسی اور پاک بحریہ کے سینئر افسران نے صدر مملکت کا استقبال کیا۔
اس موقع پر وزیر دفاع ، وزیر برائے دفاعی پیداوار، وزیرا علیٰ سندھ،
چیئرمین جوائنٹ چیفس آف اسٹاف کمیٹی، چیف آف آرمی اسٹاف اور چیف آف ایئر
اسٹاف کے علاوہ سفیروں ،اعلیٰ عسکری حکام، مختلف ممالک کے دفاعی ونیول
اتاشیوں اور اعلیٰ حکام بھی انٹرنیشنل فلیٹ ریویو کے موقع پر موجود تھے۔
مہمان خصوصی نے مختلف آپریشنل سرگرمیوں کا جائزہ لیا جن میں سطح سمندر سے
مقررہ اہداف کو نشانہ بنانے کی فائرنگ اور سمندر میں ایک جہاز سے دوسرے
جہاز کو تیل کی فراہمی اور مختلف بحری جنگی تدابیر کا مظاہرہ شامل تھا۔
فلیٹ ریویو کے دوران مشق میں شریک ممالک کے ایئر کرافٹ اور ہیلی کاپٹرز کی
جانب سے شاندار فلائی پاسٹ کا مظاہرہ کیا گیا۔ بعد ازاں مشق میں حصہ لینے
والے جہازوں نے میری ٹائم خطے میں اتحاد اور ہم آہنگی کے اظہار کیلئے
روایتی امن فارمیشن بنائی۔ صدر پاکستان نے اس بڑی مشق کے کامیاب انعقاد پر
پاک بحریہ کو مبارکباد پیش کی اور خطے میں قیام امن واستحکام کے ضمن میں
پاکستان کے عزم کو سراہا۔