Connect Logo
  • Now
  • Featured
  • More...
    • About Us
    • Services
    • Contact Us
    • Careers
  • Login

Featured

Feb 13, 2019 04:07 pm views : 476

Location : PM House

Islamabad- PM Imran Khan orders nationwide crackdown on gas theft
  • Urdu

اسلام آباد، وزیر اعظم کا گیس چوری کے خلاف ملک گیر کریک ڈاؤن کا حکم

 وزیر اعظم عمران خان نے گیس چوری کے خلاف ملک بھر میں کریک ڈاؤن کا حکم دیتے ہوئے کہا ہے کہ اس حوالے سے کوئی نرمی یا رعایت نہ برتی جائے۔
 وزیرِاعظم عمران خان کی زیر صدارت گیس سیکٹر سے متعلقہ معاملات کا جائزہ لینے کے لیے اعلیٰ سطح اجلاس منعقد ہوا جس میں وزیرِ خزانہ اسد عمر، وزیرِ اطلاعات فواد چوہدری، وزیرِ پٹرولیم غلام سرور خان، مشیر تجارت عبدالرزاق داوٴد اور سوئی سدرن اورناردرن کمپنیز کے منیجنگ ڈائریکٹرز و دیگر افسران نے شرکت کی۔
اجلاس میں وزیراعظم عمران خان کو بریفنگ میں بتایا گیا کہ اس وقت تقریباً 50 ارب روپے کی گیس چوری کا سامنا ہے اور اس چوری شدہ یا ضائع شدہ گیس کا بوجھ بھی صارفین پر ڈالا جاتا ہے۔ بریفنگ میں گیس بلوں میں اضافے کی شکایت اور سال 2019ء اور سال 2020ء میں گیس کی ضروریات کو پورا کرنے کے لیے لائحہ عمل کے حوالے سے بھی آگاہ کیا گیا جب کہ وزیراعظم کو گیس کی دریافت کے حوالے سے کیے جانے والے اقدامات اور اس حوالے سے متعلقہ کمپنیوں کو دی جانے والی سہولیات اورمراعات پر بھی بریفنگ دی گئی۔
اجلاس میں آنے والے مہینوں میں بجلی اور دیگر سیکٹر کے لیے گیس کی ضروریات کو مد نظر رکھتے ہوئے فوری طور پر 200 ایم ایم سی ایف ڈی گیس مزید منگوانے کا فیصلہ کیا گیا۔ اس موقع پر وزیراعظم عمران خان کا کہنا تھا کہ یو ایف جی گیس کی روک تھام کے حوالے سے کسی قسم کی کوئی نرمی یا رعایت اختیار نہ کی جائے اور گیس چوروں کے خلاف ملک بھر میں کریک ڈاؤن کیا جائے۔

Recent News

Free Public Transport Announced in Islamabad and Punjab 1:21
Free Public Transport Announced in Islamabad and Punjab
Apr 03, 2026 05:00 pm
Karachi sinkhole incident 1:02
Karachi sinkhole incident
Apr 03, 2026 04:30 pm
Markets Close at 8 PM to Tackle Energy Crisis 1:43
Markets Close at 8 PM to Tackle Energy Crisis
Apr 03, 2026 03:00 pm
Historic Fuel Price Hike Sparks Political Backlash and Strike Threats 1:25
Historic Fuel Price Hike Sparks Political Backlash and Strike Threats
Apr 03, 2026 01:00 pm
Suicide Blast in Bannu Kills 5 Civilians 1:18
Suicide Blast in Bannu Kills 5 Civilians
Apr 03, 2026 12:00 pm
Petrol Hits Rs. 458, Diesel Rs. 520 Per Litre 1:43
Petrol Hits Rs. 458, Diesel Rs. 520 Per Litre
Apr 03, 2026 11:00 am
Yasir Khan Karachi funeral 1:30
Yasir Khan Karachi funeral
Apr 02, 2026 03:20 pm
Torrential Rains, Power Outages and Strong Winds 1:01
Torrential Rains, Power Outages and Strong Winds
Apr 02, 2026 02:50 pm
Connect Communications

Company

  • About the TNN
  • Executive Profile
  • Mission Statement
  • Careers

Services

  • Services
  • News feed & Gathering
  • Studio & News Production
  • SNG & DSNG Rental

Contact Us

  • 7th Floor Elahi Centre, Main Regal Chowk, Saddar, Karachi, Pakistan.
  • +92-21-32728591 (NET)
  • info@tnnasia.tv
© Copyright 2026 TNN. All Rights Reserved