Feb 13, 2019 04:08 pm
views : 465
Location : Parliament House
Islamabad- India failed to isolate Pakistan diplomatically, Foreign Minister
اسلام آباد، ہندوستان کی کوشش رہی ہے کہ
پاکستان کو ڈپلومیٹیکلی تنہائی کی طرف دھکیلا جائے، وزیر خارجہ
وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی کا کہنا ہے کہ ہندوستان کی کوشش رہی ہے کہ
پاکستان کو ڈپلومیٹیکلی تنہائی کی طرف دھکیلا جائے لیکن ہندوستان کو اس میں
یکے بعد دیگرے ناکامی ہو رہی ہے۔
قائمہ کمیٹی برائے امور خارجہ کے اجلاس کے بعد وزیر خارجہ مخدوم شاہ محمود
قریشی کی قومی اسمبلی کی راہداری میں ذرائع ابلاغ عامہ سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ
ہندوستان کی کوشش رہی ہے کہ پاکستان کو ڈپلومیٹیکلی تنہائی کی طرف دھکیلا
جائے لیکن ہندوستان کو اس میں یکے بعد دیگرے ناکامی ہو رہی ہے،یہ پاکستان
کی اور پاکستانی قوم کی کامیابی ہے کہ دنیا آپ سے رابطے کر رہی دنیا آپ سے
تعلق بنا رہی ہے۔
وزیر خارجہ کا مزید کہنا تھا کہ دنیا پاکستان کو دعوتیں دے رہی ہے ، دنیا
یہاں پاکستان میں سرمایہ کاری کرنا چاہ رہی ہے دنیا پاکستان کے ساتھ تجارتی
معاہدے کر رہی ہے،یہ صورت حال اس بات کی طرف اشارہ دے رہی ہے کہ دنیا کا
اعتماد پاکستان پر بڑھ رہا ہے ہندوستان تو یقیناً یہ سب پسند نہیں کرے گا
اور وہاں صف ماتم تو بچھے گی۔