Feb 13, 2019 04:11 pm
views : 491
Location : Iqra University
Karachi- Fashion Warrior Session 08, Famous Designer Nazneen Sohail introduce New Collection Spangle Clothing
کراچی، معروف فیشن ڈیزائنر نازنین سہیل کی جانب سے نجی یونیورسٹی میں فیشن وارئیر سیزن 8 کا انعقاد
معروف فیشن ڈیزائنر نازنین سہیل کی جانب سے نجی یونیورسٹی میں فیشن وارئیر
سیزن 8 کا انعقاد کیا گیا ۔ فیشن شو میں ماڈل نے ریمپ واک پر اپنے جلوے
بکھیرے۔ ماڈل اور ماڈلز نے نازنین سہیل کی جانب سے جدت کو ملحوظ خاطر لاتے
ہوئے عہد حاضر کی مناسبت سے تیار کردہ نت نئے ملبوسات متعارف کروائے جسے
حاضرین کی جانب سے خوب پذیرائی ملی۔
اس موقع پر معروف فیشن ڈیزائنر نازنین سہیل کا کہنا تھا کہ یہ میرا پہلاشو
تھا جو کہ بہت اچھا رہا، سوچ سے بڑھ کر مجھے عوامی رسپانس ملا ہے، ابھی تو
آغاز کیا ہے ، آگے مزید ترقی کی منازل طے کرنا باقی ہیں۔
فیشن شو میں شریک ایک ماڈل بلال ملک کا کہنا تھا کہ فیشن شو میں شرکت کرکے بہت مزہ آیا۔
شو میں حصہ لینے والے فیشن ڈیزائنر سید حسنین شیرازی کا کہنا تھا کہ کراچی
میں فیشن شو میں شرکت بہت اچھا تجربہ رہا ہے کیونکہ پاکستان کی سب سے بڑی
انڈسٹری کراچی میں ہے، ایسے ایونٹس ہوتے رہنے چاہئیں ، اس سے لوگوں میں
شعور بیدار ہوگا۔