Feb 13, 2019 04:12 pm
views : 523
Location : Heritage Museum Hall Lok Virsa
Islamabad- We need to Change Our Environment at Workplace, Federal Ombudsperson Kashmala Tariq
اسلام آباد، خواتین کے قومی دن کے موقع پر ہیرٹیج میوزیم ہال میں خصوصی پروگرام کا انعقاد
خواتین کے قومی دن کے موقع پر پوٹھوہار آرگنائزیشن فور ڈیولپمنٹ
ایڈووکیسی کے زیر اہتمام لوک ورثہ اور وفاقی محتسب سیکریٹریٹ تحفظ برائے
حراسانی کے اشتراک سے ہیرٹیج میوزیم ہال میں خصوصی پروگرام کا انعقاد کیا
گیا۔ تقریب میں مہمان خصوصی وفاقی محتسب کشمالہ طارق نے بھی شرکت کی۔
تقریب میں رنگارنگ لوک موسیقی کا انعقاد کرنے کے علاوہ خواتین کو کام کی
جگہ حراسانی کا سامنے کئے جانے پر روشنی ڈالی گئی۔ تقریب میں خواتین کو
بااختیار بنانے کے حوالے سے گھریلو دستکاری کی صنعت کو فروغ دینے کیلئے
اسٹالز بھی لگائے گئے۔
مہمان خصوصی وفاقی محتسب کشمالہ طارق کا کہنا تھا کہ آج ہم خواتین کا دن
منارہے ہیں جس کا بنیادی مقصد خواتین کو کام کی جگہ پر تحفظ فراہم کرنا ہے۔
اس حوالے سے خواتین میں شعور بیدار کرنے کے ساتھ ساتھ پاکستان میں خواتین
کے حوالے سے موجود قوانین پر عملدرآمد کی ضرورت ہے۔ قانون میں کسی کو کسی
کی تضحیک کی اجازت نہیں دی گئی۔ اکثر دیکھا گیا ہے کہ خواتین شکایت درج
کرانے کی بجائے خوف کے مارے نوکری چھوڑ دیتی ہیں۔
لوک ورثہ میں حصہ لینے والی خاتون عنبرین فاطمہ کا کہنا تھا کہ خواتین کو
آگاہی دینے کے حوالے سے پروگرام لائقین تحسین ہے۔ یہ بہت اچھا اقدام ہے۔ کم
عمر بچیوں کو تعلیم کے ساتھ ساتھ ہنر کی بھی ترغیب دینی چاہیے تاکہ وہ آگے
چل کر کسی کی محتاج ہونے کی بجائے معاشی طورپر خود مختار ہوسکیں۔
کپڑوں کا اسٹال لگانے والی خاتون نیلم تاج کا کہنا تھا کہ لوک ورثہ کی
مشکور ہوں کہ انہوں نے خواتین کو اپنا ہنر دکھانے کا موقع فراہم کیا۔