Feb 13, 2019 05:07 pm
views : 373
Location : Different Areas
Karachi- Strong winds turn Karachi weather chilly
کراچی، عروس البلاد شہر قائد میں گرد آلود ہواؤں کا راج
عروس البلاد شہر قائد میں گرد آلود ہواؤں کا راج قائم ہوگیا۔ ستم ظریفی یہ
کہ جگہ جگہ سڑکوں کی کھدائی بھی لوگوں کیلئے وبال جان بن کر رہ گئی ہے۔
موسم کی خرابی اور انتظامیہ کی غفلت کے باعث شہری ماسک لگانے پرمجبور ہوگئے
ہیں۔ گرد آلود ہوائیں اور جگہ جگہ مٹی اڑنے سے لوگوں کو سانس لینے میں
مشکلات کا سامنا کرنا پڑرہا ہے۔
خراب موسم کے باعث مشکلات کا سامنا کرنے والے شہری محمد شفیق کا کہنا تھا
کہ گزشتہ رات سے ہوا چل رہی ہے، یہ بڑی خطرناک ہوا ہے، گرمی میں ایک دم
سردی آگئی ہے، شہر میں جتنا کچرا ہے اڑ اڑ کر لوگوں کے منہ پر لگ رہا ہے،
صفائی کا انتظام ویسے ہی خراب ہے، بہرحال لوگ سن گلاسز پہنیں، منہ پر ماسک
لگائیں اور احتیاط کریں۔
ایک اور شہری محمد رضوان کا کہنا تھا کہ شہر میں جگہ جگہ مٹی اڑ کر
انتظامیہ کو منہ چڑا رہی ہے، سانس لینے میں دشواری پیش آرہی ہے۔ آلودگی حد
سے زیادہ ہے، شہر بھر میں جگہ جگہ سڑکیں کھود دی گئی ہیں اوپر سے بیماری
والی ہوائیں بھی چل رہی ہیں۔
اس حوالے سے ایک اور شہری محمد ریحان کا کہنا تھا کہ گرد آلود ہوائی چل رہی
ہیں، آلودگی کی وجہ سے ماسک لگایا ہے، ماسک کے بغیر چلا نہیں جاتا، آلودگی
کی وجہ سے سینے میں ریشہ جم جاتا ہے ، کھانسی اور دھول مٹی کی وجہ سے بہت
دشواریوں کا سامنا کرناپڑتا ہے۔ بائیک میں سفر کرتے ہیں، سارے جسم میں دھول
مٹی سرائیت کرجاتی ہے جس کی وجہ سے بیماریاں جنم لے رہی ہیں۔