Feb 13, 2019 09:08 pm
views : 502
Location : Different Areas
Karachi- Public Happy to PM orders nationwide crackdown on gas theft
کراچی، وزیر اعظم کے ملک بھر میں گیس چوروں کے خلاف کریک ڈاؤن کے حکم کی عوامی پذیرائی
وزیر اعظم عمران خان کی جانب سے گیس چوروں کے خلاف ملک بھر میں کریک ڈاؤن
کے حکم پر عوام نے خوشی کا اظہار کیا ہے۔ عوام کا کہنا ہے کہ وزیر اعظم
عمران خان کے اس اقدام سے گیس کے بحران پر قابو پانے میں مدد ملے گی۔
ایک شہری منظور احمدکا کہنا تھا کہ گیس یقیناًً چوری ہورہی ہوگی تاہم گیس
تو آہی نہیں رہی، کھانا پکانا گیس پر ہی ہوتا ہے، گیس چوروں کو ضرور پکڑا
جائے لیکن اس کے باوجود گھریلو صارفین پریشان ہیں۔ گھروں میں گیس پریشر ہی
نہیں ہے، وزیر اعظم پہلے اس معاملے پر توجہ دیں۔
ایک ہوٹل کے مالک محمد عرفان کا کہنا تھا کہ گیس بحران کی وجہ سے ہوٹل
والوں کو بہت پریشانی کا سامنا کرنا پڑرہا ہے، گھروں سے بچے ناشتے کے بغیر
اسکول جارہے ہیں، ہوٹلوں پر ناشتہ کررہے ہیں جس کی وجہ سے آدھا آدھا گھنٹہ
اسکول پہنچنے میں لگ جاتا ہے اس پر استانیاں بچوں کو ڈانتی ہیں کہ دیر سے
کیوں آئے۔ ماں باپ کیاں کریں، صبح چھ سے سات بجے اٹھتے ہیں ، چولہا جلاتے
ہیں مگر گیس نہیں آتی اس کے باوجود ہوٹل کا بل بیس بیس ہزار روپے آتا ہے،
گیس پھر بھی نہیں ملتی۔ روزانہ دو سے ڈھائی ہزار روپے کی گیس سلینڈر میں
بھرواتے ہیں، اب اس صورتحال میں گھروں میں کیا بچاکر لے کر جائیں۔