Feb 13, 2019 09:09 pm
views : 504
Location : Domestic Place
Islamabad- Saudia Arab always help Pakistan, Shah Mehmood Qureshi
اسلام آباد، سعودی عرب نے مشکل وقت میں ہمیشہ پاکستان کی کھل کر
امداد کی،وزیر خارجہ
وزیرخارجہ شاہ محمودقریشی کا کہنا ہے کہ پاکستان کو یمن تنازعے میں جھونکنے کی سازش نہیں کی جارہی۔
اسلام آباد میں وفاقی وزرا اور مشیران کے ہمراہ پریس بریفنگ کے دوران وزیر
خارجہ نے کہا کہ سعودی عرب پاکستان کا بااعتماد دوست تھا تاہم اس میں خلا
آگیا تھا،پچھلی حکومت کے سعودی عرب سے ساتھ تعلقات سرد مہری کا شکار تھے،
وزیراعظم کے یکے بعد دیگرے دونوں دوروں میں اس سرد مہری کو ختم کرنے میں
مدد ملی۔ وزیراعظم نے اس تعاون کو شراکت داری تعاون میں بھی بدلنے کی بات
کی، سعودی حکومت نے پہلے اپنی ٹیم بھیج کر ہوم ورک کیا۔
وزیر خارجہ نے کہا کہ سعودی عرب نے مشکل وقت میں ہمیشہ پاکستان کی کھل کر
امداد کی،سعودی عرب نے پاکستان کو ادائیگیوں کے توازن کے لیے 3 ارب ڈالر کی
خطیر رقم دی اس کے علاوہ 3 سال کے لیے موخر ادائیگیوں پر تیل فراہم کیا۔
سعودی عرب پاکستانی افرادی قوت کے لئے بھی تعاون کررہا ہے۔ ہم کشکول سے جان
چھڑانا چاہتے ہیں، موجودہ حکومت جوغیر ملکی سرمایہ کاری لارہی وہ پچھلی
حکومتیں گزشتہ دس سال میں لائیں، دیگر عرب ممالک سے بھی تجارتی پارٹنر شپ
قائم ہورہی ہے۔
وزیرخارجہ نے کہا کہ سعودی ولی عہد کے 2 روزہ دورہ پاکستان سے پاک سعودی
تعلقات نئے دور میں داخل ہو رہے ہیں، اب ملک میں خوشگوارتبدیلی کاعملی
مظاہرہ 16 اور17 فروری کودکھائی دے گا، سعودی ولی عہد 2 روزہ دورے پر
پاکستان آرہےہیں، ملکی تاریخ میں سعودی عرب سےاتنا بڑا وفد کبھی نہیں آیا۔
اس دوران سعودی عرب کے ساتھ کم از کم 8 معاہدوں پر دستخط ہوں گے۔ معاملات
کوبہتراندازمیں چلانےکے لیےکوآرڈنیشن کونسل تشکیل دی جائےگی، سعودی ولی عہد
اور وزیراعظم عمران خان کونسل کی سربراہی کریں گے۔