Feb 14, 2019 04:38 pm
views : 452
Location : Supreme Court Of Pakistan
Islamabad- Supreme Court wraps up Memogate case
اسلام آباد، سپریم کورٹ نے میمو گیٹ کیس نمٹا دیا
سپریم کورٹ نے میمو گیٹ اسکینڈل کیس نمٹا دیا۔
چیف جسٹس آصف سعید کھوسہ کی سربراہی میں سپریم کورٹ کے تین رکنی بنچ نے
میمو گیٹ اسکینڈل کیس کی سماعت کی۔ چیف جسٹس نے استفسار کیا کہ درخواست
گزار کہاں ہیں؟، 8 سال سے یہ کیس التوا کا شکار ہے، اگر درخواست گزار نہیں
آتے تو ہم کیوں اپنا وقت ضائع کریں۔
چیف جسٹس نے ریمارکس دیے کہ کیس پڑھ کر بہت حیرت ہوئی، مملکت خداداد پاکستان اتنی کمزور نہیں کہ ایک میمو سے لڑ کھڑا جائے۔
سپریم کورٹ نے قرار دیا کہ حسین حقانی کی گرفتاری یا حوالگی ریاست کا
معاملہ ہے، سپریم کورٹ کا کیس سے فی الحال کوئی تعلق نہیں رہا۔ عدالت نے
سماعت کے بعد میمو گیٹ اسکینڈل کیس نمٹادیا۔
2011 میں امریکا نے ایبٹ آباد میں ایک گھر پر حملہ کرکے القاعدہ کے سربراہ
اسامہ بن لادن کو قتل کردیا تھا، جس کے بعد اس وقت امریکا میں مقرر پاکستان
کے سفیر حسین حقانی کی جانب سے امریکی تاجر منصور اعجاز کی وساطت سے
امریکی حکام کو مبینہ طور پر ایک خط بھیجا گیا تھا۔
خط میں امریکی حکومت سے کہا گیا کہ آپریشن کے بعد پاکستان میں فوجی بغاوت
کا خطرہ ہے اس لئے امریکا پاکستان میں برسراقتدار جمہوری حکومت کی مدد کرے۔
میمو کے مندرجات سامنے آنے کے بعد نواز شریف سمیت کئی افراد نے سپریم کورٹ
سے رجوع کیا تھا۔ 2012 کے بعد سے یہ کیس زیر التوا تھا اور اس عرصے میں
حسین حقانی بھی امریکا فرار ہوچکے ہیں جنہیں واپس لانے کے لیے کوششیں جاری
ہیں۔