Feb 14, 2019 04:42 pm
views : 452
Location : NAB Headquarter
Islamabad- Mega Corruption Case first priority, Chairman NAB
اسلام آباد، احتساب سب کیلئے کی پالیسی پرسختی سےعمل پیرا ہیں، چیئرمین نیب
قومی
احتساب بیور(نیب) کے چیئرمین جسٹس (ر) جاوید اقبال کا
کہنا ہے کہ بدعنوانی تمام برائیوں کی جڑ ہے جس کا خاتمہ ذمہ داری ہے۔
چیئرمین نیب جسٹس (ر) جاوید اقبال کی زیرصدارت نیب ایگزیکٹو بورڈ کا نیب
ہیڈ کوارٹرز میں اجلاس منعقد ہوا۔نیب ایگزیکٹوبورڈ کے اجلاس سے خطاب کرتے
ہوئے چیئرمین نیب نے کہا کہ میگا
کرپشن کیسز کو منطقی انجام تک پہنچانا نیب کی اولین ترجیح ہے۔ احتساب سب کے
لیے کی پالیسی پرسختی سےعمل
پیرا ہیں، فیس نہیں بلکہ ٹھوس شواہد کے مطابق کیس پریقین رکھتے ہیں۔
انہوں
نے کہا کہ بدعنوانی تمام برائیوں کی جڑہے جس کا خاتمہ ذمہ داری ہے،
بدعنوانی کے خاتمے کے لیے زیروٹالرنس کی حکمت عملی پرعمل پیرا ہیں۔اجلاس
میں کرپشن کیسزکی تحقیقات میں پیشرفت کاجائزہ لیا جائے گا، جعلی اکاؤنٹس
کیس کی تحقیقات پرپیشرفت رپورٹ بھی زیرغورآئی گی۔
یاد رہے کہ گزشتہ ہفتے نیب ایگزیکٹو بورڈ کے اجلاس میں سابق چیئرمین کے پی
ٹی احمد حیات کے خلاف بدعنوانی ریفرنس دائر کرنے کی منظوری دی گئی تھی۔