Connect Logo
  • Now
  • Featured
  • More...
    • About Us
    • Services
    • Contact Us
    • Careers
  • Login

Featured

Feb 14, 2019 08:42 pm views : 408

Location : Domestic Place

Peshawar- Wood handicraft Business down
  • Urdu

پشاور، لکڑی سے بنے مجسمے کا کاروبار انحطاط پذیری کی جانب گامزن

پشاور گڈی خانہ میں لکڑی سے بنے مجسمے کا کاروبار مندی کا شکار ہے، اندرون پشاور کا معروف بازار گڈی خانہ جس میں پہلے چار درجن سے زائد دکانیں موجود تھیں لیکن اب ان کی تعداد ایک درجن سے بھی کم ہے۔
دکانداروں کا کہنا ہے کہ وہ تین نسلوں سے اس کاروبار کو فروغ دے رہے تھے ان کے ہاتھ کے بنے مجسمے دنیا بھر میں مقبول ہیں اور جب ملک کے حالات بہتر تھے تو بیرون ملک سے لوگ یہاں آتے تھے اور ان کے ہاتھ کی بنی چیزیں خرید کر لے جاتے تھے جس سے ان کو منافع ہوتا تھا اور اس طرح وہ اپنے خاندان کیلئے دو ٹائم کی روٹی کماتے تھے لیکن ملک میں امن وامان کی صورتحال بگڑنے کے بعد اب سیاح اس طرف کا رخ نہیں کرتے ہیں جس کی وجہ سے ان کے کاروبار کو بہت نقصان پہنچا ہے۔
مالک عبدالراشد اعوان یہ کام بہت عرصے سے کررہے ہیں، پہلے والد کرتے تھے اب ہم کررہے ہیں، کام پہلے زیادہ تھا اب صرف دو دکانیں رہ گئی ہیں، کام کی نوعیت ایسی ہوگئی ہے کہ گاہک اور سیاح نہیں آتے، یہ ہاتھ کا کام ہے۔
ایک اور دکاندار زاہد علی کا کہنا تھا کہ یہ کام ہم آباؤ اجداد کے زمانے سے کرتے آرہے ہیں، ہمارے خاندان کے زیادہ تر افراد اس پیشے سے منسلک ہیں پہلے کام زیادہ ہوتا تھا، حالات کی وجہ سے یہ کام بند ہوگیا ہے، باہر کے ممالک میں اس کی زیادہ ڈیمانڈ ہے۔

Recent News

Free Public Transport Announced in Islamabad and Punjab 1:21
Free Public Transport Announced in Islamabad and Punjab
Apr 03, 2026 05:00 pm
Karachi sinkhole incident 1:02
Karachi sinkhole incident
Apr 03, 2026 04:30 pm
Markets Close at 8 PM to Tackle Energy Crisis 1:43
Markets Close at 8 PM to Tackle Energy Crisis
Apr 03, 2026 03:00 pm
Historic Fuel Price Hike Sparks Political Backlash and Strike Threats 1:25
Historic Fuel Price Hike Sparks Political Backlash and Strike Threats
Apr 03, 2026 01:00 pm
Suicide Blast in Bannu Kills 5 Civilians 1:18
Suicide Blast in Bannu Kills 5 Civilians
Apr 03, 2026 12:00 pm
Petrol Hits Rs. 458, Diesel Rs. 520 Per Litre 1:43
Petrol Hits Rs. 458, Diesel Rs. 520 Per Litre
Apr 03, 2026 11:00 am
Yasir Khan Karachi funeral 1:30
Yasir Khan Karachi funeral
Apr 02, 2026 03:20 pm
Torrential Rains, Power Outages and Strong Winds 1:01
Torrential Rains, Power Outages and Strong Winds
Apr 02, 2026 02:50 pm
Connect Communications

Company

  • About the TNN
  • Executive Profile
  • Mission Statement
  • Careers

Services

  • Services
  • News feed & Gathering
  • Studio & News Production
  • SNG & DSNG Rental

Contact Us

  • 7th Floor Elahi Centre, Main Regal Chowk, Saddar, Karachi, Pakistan.
  • +92-21-32728591 (NET)
  • info@tnnasia.tv
© Copyright 2026 TNN. All Rights Reserved