پاک بحریہ نے اورماڑہ کے قریب سمندر سے شراب کی ایک بڑی کھیپ پکڑ لی۔
ترجمان پاک بحریہ کا کہنا ہے کہ شراب کی یہ کھیپ سمندر کے ذریعے پاکستان
اسمگل کی جارہی تھی۔ پکڑی جانے والی کھیپ کی مالیت تقریباً بیس ملین روپے
ہے۔
ترجمان کا یہ بھی کہنا تھا کہ مزید قانونی کارروائی کیلئے کھیپ کو پاکستان
کسٹمز کے حوالے کردیا گیا۔ آپریشن زیرک منصوبہ بندی، مسلسل نگرانی اور
بہترین انٹیلی جنس کی بنیاد پر کامیاب رہا۔
ترجمان کے مطابق پاک بحریہ سمندر میں ا من واستحکام کے قیام اور قانون کی بالادستی کیلئے پرعزم اور ہر لمحہ تیار ہے۔