Feb 15, 2019 06:01 pm
views : 477
Location : Ministry of Foreign Affairs Office
Islamabad- Pakistan rejects Indian allegations after occupied Kashmir attack kills 44 security personnel
اسلام آباد، مقبوضہ کشمیرخودکش حملہ، پاکستان نے بھارتی الزام مسترد کردیا
پاکستان نے بھارت کی جانب سے مقبوضہ کشمیرمیں خود کش حملے کا
تعلق پاکستان سے جوڑنے پرسخت مذمت کرتے ہوئے الزام کو مسترد کردیا۔
دفترخارجہ نے مقبوضہ کشمیر میں خود کش حملے پرردعمل میں کہا کہ پلواما خود
کش حملے پرگہری تشویش ہے، دنیا کے کسی بھی حصے میں پُرتشدد کارروائی کی
ہمیشہ مذمت کی ہے جب کہ بغیرتحقیقات پاکستان سے تعلق جوڑنے کی بھارتی
کوششوں کومسترد کرتے ہیں۔
دوسری جانب سفارتی ذرائع کے مطابق پلوامہ حملے سے متعلق پاکستانی ہائی
کمشنرکو بھارتی دفترخارجہ نے طلب کرلیا ہے، جس پرپاکستان کی جانب سے سفارتی
سطح پرسخت جوابی موقف دیئے جانے کا امکان ہے۔
واضح رہے کہ گزشتہ روزضلع پلوامہ میں زوردارکاربم دھماکے میں 44 بھارتی فوجی ہلاک اوردرجنوں زخمی ہوگئے تھے۔