پشاور، صوبہ خیبرپختونخواہ کی ثقافت کو اجاگر کرنے کیلئے نمائش کا انعقاد
صوبہ خیبرپختونخواہ کی ثقافت کو اجاگر کرنے کیلئے فوٹو جرنلسٹ فورم کے زیر
اہتمام پشاور پریس کلب میں ایک نمائش کا انعقاد کیا گیا۔ نمائش کے مہمان
خصوصی سابق گورنر خیبرپختونخواہ اقبال ظفر جھگڑا تھے جنہوں نے پوزیشن
ہولڈرز میں شیلڈ اور انعامات تقسیم کئے۔ نمائش میں پہلی پوزیشن سعید احمد
نے حاصل کی۔
سعید احمد کا کہنا تھا کہ میں نے اپنی تصویروں میں قدیم کھیلوں کو اجاگر
کیا اور ایک گاؤں کے ماحول میں بچیوں کے کھیل پر تصویر بنائی جس پر آج اس
نمائش میں مجھے پہلی پوزیشن اور نقد انعام ملا جس پر وہ انتظامیہ اور فوٹو
جرنلسٹ فورم کے شکر گزار ہیں۔
نمائش میں شرکت کرنے والے قیوم آفریدی کا کہنا تھا کہ فوٹو جرنلسٹ مشکل
حالات میں کام کرنے کے بعد آج پرامن ماحول میں اپنے صوبے کی خوبصورتی اور
رنگوں کو ان تصویروں میں لاکر اس نمائش کا حصہ بنای جو کہ قابل تحسین اقدام
ہے۔