Feb 15, 2019 09:15 pm
views : 472
Location : Railway Headquarters
Lahore- Pakistan Railway porters say satisfied with their jobs
لاہور، معمولی معاوضے کے عوض اپنے سروں پر سامان لادھنے والی کلی محنت کی عمدہ مثال
محنت کرنے میں کوئی عار محسوس نہیں ہونی چاہیے کیونکہ محنت میں ہی عظمت
پنہاں ہے۔ محنت کی مثال ریلوے اسٹیشنز پر کلیوں کی صورت میں باآسانی دیکھی
جاسکتی ہے جو دن بھر محنت کرکے اپنے سروں پر سامان لادھ کر اپنے بچوں کی
حلال روزی کماتے ہیں اور فخر محسوس کرتے ہیں۔
ریل کا گھنٹوں سفر کرکے تکھاوٹ کا شکار ہونے والے مسافروں کی آسانی کیلئے
کلی ان کا سامان معمولی معاوضے کے عوض گاڑیوں تک پہنچانے کا کام کرتے ہیں۔
پاکستان ریلویز کے تحت دور دراز سے آنے والے کلیوں کیلئے رہائشی سہولت کا
بندوبست کیا گیا ہے جہاں پر اپنے بیوی بچوں سے دور کلی محافلیں سجاکر اپنا
وقت پاس بھی کرتے ہیں۔
ریلوے اسٹیشن لاہور کے ایک کلی رحمت علی کا کہنا تھا کہ مہنگائی کے اس دور
میں گزارا کرنا پڑتا ہے چوری تو کرنے سے رہے۔ محنت پر یقین رکھتے ہیں۔
گزارا کرانے والی اللہ تعالیٰ کی ذات ہے۔
ایک اور کلی نوید احمد کا کہنا تھا کہ محنت کرکے روزی کماتے ہیں، ہمیں
پاکستان ریلوے میں کوئی مشکل نہیں ہم پاکستان ریلویز سے خوش ہیں۔