Feb 15, 2019 09:18 pm
views : 466
Location : Domestic Place
Islamabad- PM Modi don't threat us, we can responds you, Rehman Malik
اسلام آباد، مقبوضہ کشمیر میں بس پر بم دھماکہ مودی سرکار نے خود کرایا ، رحمن ملک
سینیٹ کی اسٹینڈنگ کمیٹی برائے داخلہ کے چیئرمین اور سابق وزیر داخلہ رحمن
ملک کا کہنا ہے کہ مقبوضہ کشمیر میں بس پر بم دھماکہ مودی سرکار نے خود
کرایا ہے جس کا الزام پاکستان پر تھوپا جارہا ہے، پاکستانی قومی سیسہ پلائی
ہوئی دیوار ہے، پاکستان ایٹمی قوت ہے۔ کسی بھی جارحیت کا منہ توڑ جواب
دینا جانتے ہیں۔
اسلام آبا دمیں منعقدہ پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے رحمن ملک کا مزید
کہنا تھا کہ بھارتی جاسوس کلبھوشن یادیو کا عالمی عدالت میں کیس 18 فروری
کو سنا جانا ہے، عالمی برادری کی بے حسی کی انتہا ہے کہ وہ رنگے ہاتھوں
پکڑے جانے کے باوجود بھارتی جاسوس کو بچانے کے در پے ہے۔ مقبوضہ کشمیر میں
ہونے والے بم دھماکے کی مذمت کرتے ہیں، بھارت میں کوئی بھی واقعہ پیش آتا
ہے تو وہاں کے سیاستدان فوراً سے پیشتر پاکستان پر الزام عائد کردیتے ہیں
لیکن میں یہ بات واضح کردینا چاہتا ہوں کہ بھارتی میڈیا کہہ رہا ہے کہ
مقبوضہ کشمیر میں ہونے والا دھماکہ انتخابات میں عوامی ہمدردی کیلئے مودی
سرکار نے خود کرایا ہے کیونکہ یہ عین اس وقت کرایا گیا ہے کہ جب بھارتی
جاسوس کا کیس عالمی عدالت میں چلنے جارہا ہے اور پاکستان کے دوست ملک سعودی
عرب کے کراؤن پرنس پاکستان آرہے ہیں ۔ یہ بھارت کو ہضم نہیں ہورہا۔
رحمن ملک کا یہ بھی کہنا تھا کہ بھارت کچھ بھی نہیں کرسکتا، پاکستان بھی
ایٹمی طاقت ہے ، ہم کسی بھی جارحیت کا منہ توڑ جواب دینا اچھی طرح سے جانتے
ہیں۔