Connect Logo
  • Now
  • Featured
  • More...
    • About Us
    • Services
    • Contact Us
    • Careers
  • Login

Featured

Feb 15, 2019 09:19 pm views : 467

Location : Constitution Avenue

Islamabad- Preparations for Reception of Saudi Crown Prince
  • Urdu

اسلام آباد، سعودی ولی عہد شہزاد محمد بن سلمان کے استقبال کی تیاریاں مکمل

سعودی ولی عہد شہزاد محمد بن سلمان کو دارالحکومت اسلام آباد میں خوش آمدید اور ان کے شایان شان استقبال کیلئے تیاریاں مکمل کرلی گئی ہیں۔ شاہراہ دستور کو بڑی بڑی تصاویر اور سعودی عرب کے پرچم سے سجادیا گیا ہے۔ صدر پاکستان ڈاکٹر عارف علوی، وزیر اعظم عمران خان اور مہمان شہزادہ محمد بن سلمان کی بڑی بڑی تصاویر آویزاں کی گئی ہیں اس کے علاوہ سیکیورٹی اقدامات کے تحت سی سی ٹی وی کیمرے بھی بڑی تعداد میں نصب کردیئے گئے ہیں جبکہ کل سے دارالخلافہ اسلام آباد میں ڈبل سواری پر بھی پابندی عائد ہوگی۔
سابق وزیر داخلہ اور سینیٹ کی اسٹینڈنگ کمیٹی برائے داخلہ کے چیئرمین رحمن ملک کا کہنا ہے کہ سعودی ولی عہد محمد بن سلمان کو پاکستان آمد پر پوری پاکستانی قوم دل کی گہرائیوں سے خوش آمدید کہتی ہے۔ سعودی عرب نے پاکستان کا ہمیشہ بر وقت میں ساتھ دیا ہے۔ ہم سعودی عرب کو قدر کی نگاہ سے دیکھتے ہیں۔
اسلام آباد کے ایک شہری حیدر شیرازی کا کہنا تھا کہ سعودی ولی عہد محمد بن سلمان دورہ پاکستان پر آرہے ہیں، وہ پڑوسی ملک بھارت اور ملائیشیا کا بھی دورہ کریں گے لیکن دیکھنا یہ ہے کہ دورہ پاکستان کتنا سودمند ثابت ہوگا، پرائیویٹ سیکٹرز اور حکومتوں کے مابین معاہدوں سے دوطرفہ تعلقات مزید وسعت اختیار کرتے جائیں گے کیونکہ پاکستان سعودی امداد سے پاکستان ادائیگیوں کے توازن بحران سے باہر نکلا ہے۔ پاکستان کی جغرافیائی اہمیت بہت زیادہ ہے، خطے کو آگے بڑھانے کیلئے سعودی عرب جیسے برادرانہ ملک کا ساتھ چاہیے۔
ایک اور شہری طارق بشائی کا کہنا تھا کہ کل پاکستان میں سعودی وفد تشریف لارہا ہے، سعودی عرب کی جانب سے 14 ارب ڈالر کی پاکستان میں سرمایہ کاری بہت بڑی کامیابی بھی ہے ،سابقہ حکومتوں کی غلط پالیسیوں کی وجہ سے سعودی عرب سے تعلقات بہت کمزور تھے۔ پاک سعودیہ معاہدوں کی وجہ سے پاکستان مزید مضبوط ہوگا۔

Recent News

Free Public Transport Announced in Islamabad and Punjab 1:21
Free Public Transport Announced in Islamabad and Punjab
Apr 03, 2026 05:00 pm
Karachi sinkhole incident 1:02
Karachi sinkhole incident
Apr 03, 2026 04:30 pm
Markets Close at 8 PM to Tackle Energy Crisis 1:43
Markets Close at 8 PM to Tackle Energy Crisis
Apr 03, 2026 03:00 pm
Historic Fuel Price Hike Sparks Political Backlash and Strike Threats 1:25
Historic Fuel Price Hike Sparks Political Backlash and Strike Threats
Apr 03, 2026 01:00 pm
Suicide Blast in Bannu Kills 5 Civilians 1:18
Suicide Blast in Bannu Kills 5 Civilians
Apr 03, 2026 12:00 pm
Petrol Hits Rs. 458, Diesel Rs. 520 Per Litre 1:43
Petrol Hits Rs. 458, Diesel Rs. 520 Per Litre
Apr 03, 2026 11:00 am
Yasir Khan Karachi funeral 1:30
Yasir Khan Karachi funeral
Apr 02, 2026 03:20 pm
Torrential Rains, Power Outages and Strong Winds 1:01
Torrential Rains, Power Outages and Strong Winds
Apr 02, 2026 02:50 pm
Connect Communications

Company

  • About the TNN
  • Executive Profile
  • Mission Statement
  • Careers

Services

  • Services
  • News feed & Gathering
  • Studio & News Production
  • SNG & DSNG Rental

Contact Us

  • 7th Floor Elahi Centre, Main Regal Chowk, Saddar, Karachi, Pakistan.
  • +92-21-32728591 (NET)
  • info@tnnasia.tv
© Copyright 2026 TNN. All Rights Reserved