کراچی، آرٹس کونسل نے کیفی اعظمی کانفرنس کو منسوخ کردیا
آرٹس کونسل آف پاکستان کراچی میں منعقد ہونے والی کیفی اعظمی کانفرنس کو
منسوخ کردیا گیا۔ یہ اعلان آرٹس کونسل آف پاکستان کراچی کے صدر احمد شاہ نے
پریس کانفرنس میں کیا۔ اس موقع پر احمد شاہ کا مزید کہنا تھا کہ بھارتی
فنکاروں کے رویوں پر بہت افسوس ہوا ہے۔
احمد شاہ کا مزید کہنا تھا کہ شبانہ اعظمی کیفی اعظمی کی صاحبزادی ہیں اور
ہندوستان کی سرگرم سماجی رہنماء بھی ہیں۔ انہوں نے گجرات میں تشدد کے خلاف
ہمیشہ صدا بلند کی۔ جاوید اختر جانثار اختر کے صاحبزادے ہیں، جن کے دادا
بھی ایک بڑے شاعر تھے، ان کی کتاب کی تقریب رونمائی کیفی اعظمی کانفرنس میں
ہونا تھی، ماموں ہندوستان مجاز ہندوستان کے نامور ترین شاعر ہیں، جن کی
والدہ بھی ایک بڑی رائٹر ہیں۔
احمد شاہ کا یہ بھی کہنا تھا کہ جو امن کے داعی ہیں، جو انسانوں سے محبت
کرتے ہیں اور وہ کسی نفرت کی لپیٹ میں نہیں آئے، نہ مذہب ، نہ زبان اور نہ
کسی فرقے کی بنیاد پر تو اگر کچھ ہزاروں لوگو ںیا چند سو لوگ کسی جنون میں
مبتلا ہیں یا کسی دہشت گردی میں مبتلا ہیں تو کیا دہشت گردی میرے ملک میں
نہیں ہوئی، کیا یہاں پر سینکڑوں بم نہیں پھٹے کیا یہاں پر ہمارے بچے شہید
نہیں ہوئے تو کیا ہم نے اس کا ردعمل کبھی دیا اور ان کے لوگوں کے بارے میں
نفرت کا اظہار بھی کبھی نہیں کیا۔