Feb 16, 2019 09:26 pm
views : 479
Location : Different Areas
Karachi- Pakistan’s Street Workers Feature in New Pakistan
کراچی، سڑکوں پر کام کرنے والی خواتین اور جبری مشقت کا شکار بچوں کا نئے پاکستان میں مستقبل ہنوز تابناک نہ بن سکا
سڑکوں پر کام کرنے والی خواتین اور جبری مشقت کا شکار بچوں کا نئے پاکستان
میں مستقبل ہنوز تابناک نہ بن سکا۔ نئے پاکستان میں چھ ماہ گزرنے کے باوجود
خواتین سڑکوں پر میوہ جات فروخت کرکے اور چھوٹے بچے کام کرج کرکے اپنا
گزربسر کرنے میں مصروف ہیں۔ نئے پاکستان کا نعرہ لگاکر اقتدار میں آنے والی
حکومت سے غریب پرور لوگ امیدیں وابستہ کئے ہوئے ہیں تاہم حکومت کی ابھی تک
اس جانب توجہ مبذول نہ ہوسکی۔
اس حوالے سے ایک شہری سردار الدین بابر کا کہنا تھا کہ نیا پاکستان تو بننا شروع ہوا تھا
لیکن اس میں کسی بھی قسم کی قابل ذکر تبدیلی رونما نہیں ہوسکی ہے۔ سڑکوں پر
وہی چائلڈ لیبر اور خواتین روزگار کماتی دیکھی جارہی ہیں۔ میں سمجھتا ہوں
کہ ہمارے ملک کی معاشی واقتصادی صورتحال بہتر ہوجائے تو ہم اس چیز سے بچ
سکتے ہیں۔ خواتین کے مردوں کیلئے مناسب روزگار کا بندوبست ہونا چاہیے تاکہ
خواتین گھروں میں بیٹھیں اور ان کے بچے اسکول جائیں۔
ایک اور شہری محمد وقاص کا کہنا تھا کہ خواتین گھر کا گزارا کرنے کیلئے سڑکوں پر
روزگار کمارہی ہیں۔ حکومت کو اس کے تدراک کیلئے کوئی مناسب حکمت عملی مرتب
کرنی چاہیے تاکہ غریبوں کی بہتری ہوسکے۔