Feb 16, 2019 09:27 pm
views : 443
Location : Domestic Place
Islamabad- Palwama attack, Pakistan rejects India's allegations
اسلام آباد، پلوامہ حملہ؛ پاکستان نے بھارتی الزامات ایک بار پھر مسترد کردیئے
پاکستان نے مقبوضہ کشمیر میں ہونے والے حملے سے متعلق بھارتی
الزامات کو سختی سے مسترد کرتے ہوئے بغیر ثبوت کے پاکستان کو ملوث کرنے کو
افسوسناک قرار دیا ہے۔
سیکرٹری خارجہ تہمینہ جنجوعہ نے پلوامہ حملے کے بعد پیدا ہونے والی صورتحال
پر پاکستان میں تعینات غیر ملکی سفیروں کو بریفنگ دیتے ہوئے کہا کہ
پاکستان تمام ہمسایہ ممالک سے بہتر تعلقات کے قیام کے خواہاں ہے ، پلوامہ
کے واقعے پر تصدیق کے بغیر پاکستان پر الزام لگانا افسوس ناک ہے، پاکستان
بھارتی الزامات کو سختی سے مسترد کرتا ہے۔
تہمینہ جنجوعہ نے کہا کہ بریفنگ کا مقصد بھارت کے الزامات پر حقائق سے
آگاہ کرنا ہے، بھارت الزامات لگا کر مقبوضہ کشمیر میں انسانی حقوق کی خلاف
ورزیوں پر پردہ ڈالنا چاہتا ہے جبکہ مسئلہ کشمیر کا حل اقوام متحدہ کی
قراردادوں کے مطابق ہونا چاہیے۔