سرینگر، کشمیری مسلمانوں کی شہادت پر ہزاروں نوجوانوں کا آزادی مارچ
مقبوضہ کشمیر کے علاقے پلوامہ میں ہونے والے بم دھماکے کے نتیجے میں کشمیری
مسلمانوں کی شہادت پر ہزاروں نوجوان کی جانب سے آزادی مارچ نکالا گیا۔
مظاہرین کی جانب سے بھارت کے خلاف زبردست نعرے بازی بھی کی گئی۔
دوسری طرف ہریانہ کی سکھ برادری نے جموں وکشمیر کے مسلمان بھائیوں کے ساتھ
اظہار ہمدردی کرتے ہوئے کہا ہے کہ کشمیری مسلمان بھائی اپنے آپ کو تنہا نہ
سمجھیں۔ ہم ان کے ساتھ قدم سے قدم ملاکر چلنے کیلئے تیار ہیں۔
انہوں نے کہا کہ جموں وکشمیر میں مسلمانوں کے خلاف بھارت نے ظلم وستم کا
بازار گرم کیا ہوا ہے۔ ہم کشمیری بھائیوں کو یہ پیغام دینا چاہتے ہیں کہ وہ
اپنے آپ کو اکیلا نہ سمجھیں ہم بھی ان کے ساتھ دہشت گردوں کو منہ توڑ جواب
دینے کیلئے تیار ہیں۔