کراچی ائیر پورٹ لاؤنج میں داخلے کی کوشش پر مشکوک موٹر سائیکل سوارکو گرفتار کرلیا گیا ہے۔
پولیس
کے مطابق نشے میں دھت موٹر سائیکل سوار شخص نے ائیر پورٹ لاؤنج میں داخل
ہونے کی کوشش کررہا تھا تاہم اسے فوراً حراست میں لے لیا گیا۔
مشتبہ شخص نشے کی حالت میں تھا۔ جسے تھانے منقتل کردیا گیا ۔
ذرائع کے مطابق نشے میں ہونے کے باعث اس شخص کو کچھ ہوش نہیں تھا جبکہ کئی سیکیورٹی اہلکاروں نے اسے قابو میں کیا۔