Feb 17, 2019 07:13 pm
views : 453
Location : Different Places
Lahore- gemstone Lover Rana Muhammad Yar
لاہور ،بیدیاں روڈ کا رہائشی زمیندار قیمتی پتھروں کا عاشق
ویسے
تو قیمتی پتھر ہر کسی کو بھاتے ہیں اور لیکن لاہور میں بیدیا روڈ کے
رہائشی زمیندار نے قیمتی پتھروں کو ہی اوڑھنا بچھونا بنا لیا ہے رانا
محمد یار کا دعویٰ ہے کہ انکے پاس موجود تمام پتھر اصل ہیں قیمتی پتھر
بادشاہ پہنتے ہیں یا پھر فقیر یہ عام آدمی کے بس کا کام نہیں
قیمتی
پتھر کا شوق تو تقریبا ہر کوئی رکھتا ہے لیکن یار محمد خان کا قیمتی سے
پتھروں سے لگاؤ ایسا ہے کہ دیکھنے والا داد دیے بغیر نہ رہے بیدیاں روڈ
زمیندارخود تو پتھر پہنتے ہی ہیں جبکہ اپنی گاڑی کو بھی مختلف اقسام اور
جسامت کے قیمتی پتھروں سے سجایا ہوا ہے ،نیلم ،یاقوت ،عقیق، مرجان فیروزہ
اور دیگر کئی قیمتی پتھروں سے مزین جگمگاتی گاڑی جب سڑک پر نکلتی ہے تو
دیکھنے والے حسرت بھری نگاہوں سے دیکھتے ہی رہ جاتے ہیں ۔
قیمتی پتھروں
کے شوقین رانا محمد یار کا ذرائع ابلاغ عامہ کے نمائندے سے گفتگو کرتے
ہوئے کہنا تھا کہ ہے کہ قیمتی پتھروں کا شوق بہت مہنگا شوق ہے جو یا تو
فقیر رکھ رکھ سکتے یا پھر بادشاہ۔
ان کا کہنا تھا پتھر کا اپنا ایک حسن ہوتا ہے جو دیکھنے والے کو اپنی جانب راغب کرتا ہے۔
محمد یار خان کا مزید کہنا تھا کہ1978 سے پتھر جمع کررہا ہوں میرے پاس ایسے پتھر ہیں جو پورے پاکستان میں کسی کے پاس نہیں ہیں۔
یار محمد کے دوست کا کہنا تھاکہ کہ مجھے ان چیزاں کا شوق نہیں تھا لیکن باباجی کو دیکھ کر مجھے بھی ان چیزوں کا شوق ہوگیا ہے۔
ایک نوجوان کا کہنا تھا کہ وہ حیرت سے اکثر رانا صاحب کی گاڑی کو دیکھتے ہیں جس پر قیمتی پتھر لگے ہوئے ہیں۔