Feb 17, 2019 08:35 pm
views : 368
Location : Noor Khan Airbase
Islamabad- Saudi Crown Prince Mohammad Bin Salman arrives in Pakistan
اسلام آباد،سعودی ولی عہد محمد بن سلمان تاریخی دورے پر پاکستان پہنچ گئے
سعودی
ولی عہد محمد بن سلمان تاریخی دورے پر پاکستان پہنچ گئے ہیں، وہ دو روزہ
دورے پر پاکستان تشریف لائے ہیں جس کے دوران دونوں ممالک کے دوران متعدد
معاہدے طے پائیں گے۔
سعودی ولی عہد کا طیارہ پاکستان کی حدود میں داخل
ہوا تو پاک فضائیہ کے جے ایف تھنڈر اور ایف 16 طیاروں نے طیارے کو سیکیورٹی
حصار میں لے لیا۔پاکستان کے سرکاری دورے پر آنے والے برادر ممالک کے
سربراہان کو اس انداز میں خوش آمدید کہنا پاکستان کی درخشاں روایت رہی ہے۔
وزیر
اعظم عمران خان، آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ اور کابینہ کے اراکین نور
خان بیس پہنچے جہاں انہوں نے سعودی شہزادے کا استقبال کیا۔
سعودی ولی
عہد کےدورے میں15سے20ارب ڈالرزکےمعاہدےہوں گے، وزیراعظم عمران خان سعودی
ولی عہد کے اعزاز میں عشائیہ دیں گے جبکہ کونسل دونوں ممالک کے سربراہان
کونسل کے اجلاس میں بھی شرکت کریں گے۔
محمد بن سلمان کو 21 توپوں کی
سلامی دی جائے گی جبکہ راستے میں ان کا ثقافتی رقص سے استقبال کیاگیا،
وفاقی دارالحکومت میں شاہی مہمانوں کی آمد پر خوش آمدید کے بینرز آویزاں
کیے گئے ہیں۔