جامشورو
میں زیادتی کےبعد بیدردی سے قتل ہونیوالی لڑکی کی نماز جنازہ ادا کر دی
گئی نماز جنازہ میں مسلم لیگ ن کے رہنما رکن قومی اسمبلی کھیئل داس
کوہستانی اور دیگر سیاسی و سماجی رہنماؤں نے شرکت کی۔
ن لیگ کے رکن
قومی اسمبلی کھیئل داس کوہستانی کا کہنا تھا کہ سندھ میں تسلسل کےساتھ
لڑکیوں کا بیدردی سے قتل لمحہ فکریہ ہے،کوٹری کی شیریں بروہی کےقتل کاواقعہ
دل دہلانے والا اور شرمناک بھی ہے،سندھ حکومت اپنی ذمہ داریاں ادا کرے قتل
کی بڑھتی وارداتیں پولیس کی کارکردگی پرسوالیہ نشان ہے۔
رکن قومی
اسمبلی کا مزید کہنا تھا کہ کوٹری میں قتل ہونیوالی شیریں بروہی کےواقعے
کامعاملہ قومی اسمبلی میں اٹھاونگا ،کراچی سمیت دیہی سندھ میں قتل کےبڑھتے
واقعات پر سندھ حکومت ایکشن لے،حیران ہوں کہ وفاقی وزارت انسانی حقوق
نےکوٹری کی شیریں بروہی قتل پر کوئی نوٹس نہیں لیا۔