Feb 17, 2019 09:35 pm
views : 438
Location : Noor Khan Airbase
Islamabad- FM Media Talk About Crown Prince Pakistan Visit
اسلام آباد،پندرہ سال بعد اتنا بڑا سعودی وفد پاکستان آرہا ہے،وزیر خارجہ
وزیر
خارجہ شاہ محمود قریشی کا کہنا ہے کہ پندرہ سال بعد اس سطح کا وفد پاکستان
آرہا ہے،جو خوش آئند بات ہےپاکستان اور سعودی عرب کے دیرینہ تعلقات
ہیں،گزشتہ حکومت کے ادوار میں تعلقات سرد مہری کا شکار ہوئے،ہماری حکومت
نے تعلقات کی اہمیت کو مدنظر رکھتے ہوئے ان کو دوبارہ استوار کرنے کی کوشش
کی۔
سعودی ولی عہد محمد بن سلمان کے دورہ پاکستان کے حوالے سے وزیر
خارجہ شاہ محمود قریشی نے خصوصی گفتگو کرتے ہوئے کہاکہ وزیر اعظم عمران خان
کے یکے بعد دیگرے دو دوروں سے تعلقات بحال ہوئے،تعلقات نے نئی نوعیت
اختیار کی،آج سپریم کوارڈینیشن کونسل کا علان ہوگا، پہلی نشستوں ہوگی،وہ
ان تعلقات کا رخ موڑ دے گی اورسیاسی تعلقات کے علاوہ ایک مثالی دوطرفہ
اقتصادی شراکت داری قائم ہوگی۔
ویر خارجہ کا مزید کہنا تھا کہ جو سرمایہ
کاری اور ایم او یوز پر دستخط ہونگے اس سے دونوں ملک ایک نئے دور میں داخل
ہونگے،عوام کی سہولت کیلئے سعودی عرب نے ویزہ فیس کم کی ہے،اس سے سعودی
عرب میں مقیم پاکستانیوں کو سہولت ملے گی۔پاکستان نے بھی اپنے ویزوں کو
آسان بنایا ہے،سعودی بھی جب پاکستان آئیں گے تو انہیں آمد پر ویزہ مل جائے
گا،اس سے کاروبار کرنے میں آسانیاں پیدا ہونگی،جس سے معاشی سرگرمیوں میں
اضافہ ہوگا۔