چودہویں
چولستان جیپ ریلی کا ٹائٹل بھی سابقہ چمپئین میر نادر مگسی لے اڑے ،دوسری
پوزیشن زین بگٹی نے حاصل کی جبکہ سابقہ رنر اپ صاحبزادہ سلطان کی تیسری
پوزیشن رہی۔
چولستان جیپ ریلی میں خواتین ڈرائیورز میں ششما پٹیل نے پہلی پوزیشن حاصل کی۔
قلعہ
دراوڑ میں پروقار تقریب کا انعقاد کیا جارہا ہے جس میں فرسٹ سکینڈ اور
تھرڈ آنے والے ڈرائیور کو ٹرافی کے ساتھ ساتھ نقد انعام سے بھی نوازا گیا۔
غیرحتمی
غیرسرکاری نتائج کے مطابق نادر مگسی نے سب سے کم وقت میں مقررکردہ فاصلہ
طے کیا،قوانین کی خلاف ورزی پر صاحبزادہ سلطان کو دومنٹ کی پلنٹی لگنے کی
وجہ سے تیسرے نمبر پر چلے گئے تھے،نادرمگسی نے چارگھنٹے اٹھائیس منٹ اور
تین سیکنڈ میں 466 کلومیٹر کا فاصلہ طے کر پہلے نمبر پر رہے،زین محمود
چارگھنٹے انتالیس منٹ سے دوسرے نمبر پر رہے،صاحبزادہ سلطان نے چار گھنٹے
اور اکتالیس منٹ سے تیسرے نمبر پر رہے۔