Connect Logo
  • Now
  • Featured
  • More...
    • About Us
    • Services
    • Contact Us
    • Careers
  • Login

Featured

Feb 17, 2019 11:54 pm views : 447

Location : PM House

Islamabad- PM Imran Khan and Crown Prince Muhammad Bin Salman had one-on-one meeting & MoU Signing
  • Urdu

اسلام آباد،وزیراعظم عمران خان اورسعودی ولی عہد میں ون آن ون ملاقات

وزیراعظم عمران خان سے سعودی ولی عہد محمد بن سلمان نے وزیراعظم ہاؤس اسلام آباد میں ون آن ون ملاقات کی,ملاقات میں پاک سعودی تعلقات اور باہمی دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔
بعد ازاں پاکستان اور سعودی عرب کے درمیان معاہدوں اور ایم او یوز پر دستخط کی تقریب بھی منعقد ہوئی جس میں وزیراعظم عمران خان اور سعودی ولی عہد  بھی موجود تھے,دونوں ممالک کے وفود نے معاہدوں اور ایم او یوز پر دستخط کیے۔
پاکستان اور سعودی عرب کے درمیان اسٹینڈرائزیشن کے شعبے میں تکنیکی تعاون اور نوجوانوں کے امور اور کھیلوں کے شعبے میں تعاون کا معاہدہ کیا گیاجبکہ دونوں ممالک نے بجلی کی پیداوار کے شعبے اور معدنی وسائل کے شعبے میں ایم او یو پر دستخط کیے جب کہ ریفائنری پیٹروکیمیکل پلانٹ کے قیام اور متبادل توانائی مصنوعات کی ترقی کیلئے مفاہمتی یادداشت پر دستخط کیے گئے۔
ایم او یوز اور معاہدوں کی تقریب کے بعد وزیراعظم عمران خان نے سعودی ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان کے اعزاز میں عشائیہ دیا جس میں دونوں ملکوں کے وفود نے شرکت کی،عشائیے میں آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ بھی شریک تھے۔
اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے وزیر اعظم عمران خان نے کہا کہ معزز مہمان سعودی ولی عہد اور وفد کو خوش آمدید کہتا ہوں، سعودی عرب ہمیشہ پاکستان کا دوست اوربھائی رہا ہے، سعودی قیادت اور عوام ہمارے دلوں میں رہتے ہیں،ہرضرورت اور مشکل وزیر اعظم کا کہنا تھا کہ سعودی عرب نے ہمیشہ ہمارا ساتھ دیا، سعودی سرمایہ کاری دونوں ملکوں کے وسیع تر مفاد میں ہے،سعودی عرب کی امداد پر شکر گزار ہیں، پاکستان، سعودی عرب تعلقات کو نئی بلندیوں پر لے جارہے ہیں، میرے لئے مکہ اور مدینہ کا سفر سب سے بڑا اعزاز ہے۔
وزیر اعظم عمران خان نے بتایا کہ دوران ڈرائیونگ سعودی ولی عہد سے سیاحت کے فروغ پر بات ہوئی، ہمیں سیاحت کے میدان میں بہت کچھ کرنا ہے، پاکستان میں سیاحت کے بہت سے مواقع موجود ہیں۔
اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے سعودی ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان نے کہا کہ پاکستان زبردست قیادت کے باعث روشن مستقبل رکھتا ہے، 20 ارب ڈالر کی سرمایہ کاری کے معاہدوں کا پہلا مرحلہ مکمل کیا ہے۔
واضح رہے کہ سعودی ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان کی پاکستان آمد پر کا فقیدالمثال استقبال کیا گیا، گارڈ آف آنر کے بعد معزز مہمان کے اعزاز میں وزیر اعظم ہاؤس میں عشائیے کا اہتمام کیا گیا۔

Recent News

Free Public Transport Announced in Islamabad and Punjab 1:21
Free Public Transport Announced in Islamabad and Punjab
Apr 03, 2026 05:00 pm
Karachi sinkhole incident 1:02
Karachi sinkhole incident
Apr 03, 2026 04:30 pm
Markets Close at 8 PM to Tackle Energy Crisis 1:43
Markets Close at 8 PM to Tackle Energy Crisis
Apr 03, 2026 03:00 pm
Historic Fuel Price Hike Sparks Political Backlash and Strike Threats 1:25
Historic Fuel Price Hike Sparks Political Backlash and Strike Threats
Apr 03, 2026 01:00 pm
Suicide Blast in Bannu Kills 5 Civilians 1:18
Suicide Blast in Bannu Kills 5 Civilians
Apr 03, 2026 12:00 pm
Petrol Hits Rs. 458, Diesel Rs. 520 Per Litre 1:43
Petrol Hits Rs. 458, Diesel Rs. 520 Per Litre
Apr 03, 2026 11:00 am
Yasir Khan Karachi funeral 1:30
Yasir Khan Karachi funeral
Apr 02, 2026 03:20 pm
Torrential Rains, Power Outages and Strong Winds 1:01
Torrential Rains, Power Outages and Strong Winds
Apr 02, 2026 02:50 pm
Connect Communications

Company

  • About the TNN
  • Executive Profile
  • Mission Statement
  • Careers

Services

  • Services
  • News feed & Gathering
  • Studio & News Production
  • SNG & DSNG Rental

Contact Us

  • 7th Floor Elahi Centre, Main Regal Chowk, Saddar, Karachi, Pakistan.
  • +92-21-32728591 (NET)
  • info@tnnasia.tv
© Copyright 2026 TNN. All Rights Reserved