Connect Logo
  • Now
  • Featured
  • More...
    • About Us
    • Services
    • Contact Us
    • Careers
  • Login

Featured

Feb 18, 2019 02:09 pm views : 335

Location : Accountability Courts

Lahore- Shehbaz Sharif indicted in Ashiana housing case
  • Urdu

لاہور، آشیانہ اقبال اسکینڈل میں شہباز شریف پر فرد جرم عائد

 احتساب عدالت نے آشیانہ اقبال اسکینڈل میں سابق وزیراعلیٰ پنجاب شہباز شریف پر فرد جرم عائد کردی۔
لاہور میں احتساب عدالت کے جج نجم الحسن نے آشیانہ اقبال اسکینڈل کی سماعت کی۔ شہباز شریف کے وکلا نے دلائل میں کہا کہ ہمیں ابھی تک ریکارڈ فراہم نہیں کیا گیا، ملزمان کے خلاف گواہان کے بیانات کی نقول بھی فراہم نہیں کی گئی۔
نیب پراسکیوٹر نے عدالت کو بتایا کہ ریکارڈ کی تمام نقول ملزمان کو فراہم کردی گئی ہیں، ایسے کسی شخص کا بیان ریکارڈ نہی ہوا جس کا تعلق نہیں، جن کے بیانات ریکارڈ ہوئے انکی کی نقول فراہم کردی گئی ہیں لہذا ملزم پر آج فرد جرم عائد کی جائے۔
اس موقع پر شہباز شریف نے عدالت کو بتایا کہ مجھے کمر کی تکلیف ہے کھڑا نہی ہوسکتا، میں عدالت کے حکم پر حاضر ہوگیا ہوں، میرے اوپر کرپشن کا الزام نہیں، اختیارات سے تجاوز کا ہے۔ میں نے جعلی بنک گارنٹی دینے والے کنٹریکٹر کا کنٹریکٹ کینسل کیا، میرے ڈاکٹر اسلام آباد میں ہیں، مجھے کمر کی پرانی تکلیف ہے، میرے تمام ٹیسٹ ہورہے ہیں، آپ نے کہا کہ اسمبلی جاتا ہے3 منٹ کا راستہ ہے، میں عدالتوں سے بھاگ نہیں رہا، پوری قوم دیکھے گی کہ کس طرح نیب نے سازش کی، ثابت ہوگیا کہ وہ بنک گارنٹی جعلی تھی، اسکو پکڑ نا میرا فرض ہے۔
عدالت نے شہباز شریف سے مکالمہ کرتے ہوئے کہا کہ آپ کی باتیں درست بھی مان لی جائیں تو دوسری پارٹی کو سنے بغیر کیسے فیصلہ کریں جبکہ آپ اپنے وکیل کو کہیں کہ اس جھوٹے کیس کو غلط ثابت کریں۔
شہباز شریف کے وکیل نے عدالت سے استدعا کرتے ہوئے کہا کہ آپ ابھی فرد جرم عائد نہ کریں، عدالت نے کہا کہ آپ کو 7 روز پہلے بھی دیے تھے، فریقین کے دلائل سننے کے بعد عدالت نے آشیانہ اقبال اسکینڈل میں سابق وزیراعلیٰ پنجاب شہباز شریف پر فرد جرم عائد کردی تاہم شہباز شریف نے صحت جرم سے انکار کردیا۔ عدالت نے آئندہ سماعت پر گواہان کو طلب کرلیا ہے۔

Recent News

Free Public Transport Announced in Islamabad and Punjab 1:21
Free Public Transport Announced in Islamabad and Punjab
Apr 03, 2026 05:00 pm
Karachi sinkhole incident 1:02
Karachi sinkhole incident
Apr 03, 2026 04:30 pm
Markets Close at 8 PM to Tackle Energy Crisis 1:43
Markets Close at 8 PM to Tackle Energy Crisis
Apr 03, 2026 03:00 pm
Historic Fuel Price Hike Sparks Political Backlash and Strike Threats 1:25
Historic Fuel Price Hike Sparks Political Backlash and Strike Threats
Apr 03, 2026 01:00 pm
Suicide Blast in Bannu Kills 5 Civilians 1:18
Suicide Blast in Bannu Kills 5 Civilians
Apr 03, 2026 12:00 pm
Petrol Hits Rs. 458, Diesel Rs. 520 Per Litre 1:43
Petrol Hits Rs. 458, Diesel Rs. 520 Per Litre
Apr 03, 2026 11:00 am
Yasir Khan Karachi funeral 1:30
Yasir Khan Karachi funeral
Apr 02, 2026 03:20 pm
Torrential Rains, Power Outages and Strong Winds 1:01
Torrential Rains, Power Outages and Strong Winds
Apr 02, 2026 02:50 pm
Connect Communications

Company

  • About the TNN
  • Executive Profile
  • Mission Statement
  • Careers

Services

  • Services
  • News feed & Gathering
  • Studio & News Production
  • SNG & DSNG Rental

Contact Us

  • 7th Floor Elahi Centre, Main Regal Chowk, Saddar, Karachi, Pakistan.
  • +92-21-32728591 (NET)
  • info@tnnasia.tv
© Copyright 2026 TNN. All Rights Reserved