صوبائی دارالحکومت پشاور کے شہریوں نے ٹھنڈے موسم میں چپلی کباب سے لطف اندوز ہونے کیلئے چپلی کباب کی دکانوں کا رخ کر لیا ہے۔
شہریوں کا کہنا ہے کہ موسم میں ٹھنڈک کے بڑھ جانے سے جسم کو گرم رکھنے
کیلئے چپلی کباب بہت اہم کردار ادا کرتے ہیں ، اس لئے چپلی کباب کے ذائقے
سے لطف اندوز بھی ہو رہے ہیں ۔
دکاندار اسرار خان کا کہنا تھا کہ سرد موسم میں کاروبار اچھا ہوتا ہے اور
گرمیوں میں کاروبار ماند پڑھ جاتا ہے ، سرد موسم میں کباب کھانے کیلئے بہت
دور دور سے لوگ دکان کا رخ کرتے ہیں کیونکہ اچھے گوشت کا قیمہ
بنا کر کباب تیار کئے جاتے ہیں جس کی وجہ سے کباب پشاور میں مشہور ہیں۔
پشاور
کے رہائشی وقاص علی کا کہنا تھا کہ میں کباب کھانے کیلئے آیا ہوں ، بہت
اچھے اور ذائقے دار کباب ہیں ، میرے دوست بھی میرے ساتھ ہیں، کباب گھر بھی
لے کر جارہا ہوں۔
ایک
اور رہائشی عمر خان کا کہنا تھا کہ آج موسم اچھا تھا تو کباب کھانے
کیلئے آگیا ہوں۔دوستوں کو بھی دعوت دی تھی لیکن دوستوں کے انکار کے باوجود
میں اکیلا کباب کھانے کیلئے آیا ہوں۔