Feb 18, 2019 09:34 pm
views : 476
Location : Noor Khan Airbase
Islamabad- Crown prince departs from country
اسلام آباد، سعودی ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان کا شایان شان الوداع
صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی، وزیراعظم عمران خان
اور وزرا سمیت اہم شخصیات نے معزز مہمان سعودی ولی عہد شہزادہ محمد بن
سلمان کو ایوان صدر سے رخصت کیا۔ نور خان ایئربیس پر وزیراعظم اور آرمی چیف
سمیت اہم شخصیات نے معزز مہمان کو الوداع کہا۔سعودی ولی عہد شہزادہ محمد سلمان نے کابینہ ارکان سے الوداعی مصافحہ کیا۔
وزیراعظم عمران خان نے خود گاڑی ڈرائیو کی اور معزز مہمان کو نور خان
ایئربیس پہنچایا۔
ایوان صدر میں سعودی ولی عہد محمد بن سلمان کےاعزاز میں منعقدہ الوداعی
تقریب میں صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی اور وزیراعظم عمران خان نے شرکت کی۔
معزز مہمان کے اعزاز میں آرمی بینڈ کا خصوصی مظاہرہ کیا گیا۔ وزیراعظم اور سعودی ولی عہد کے درمیان خوشگوار غیر رسمی بات چیت ہوئی۔