Feb 19, 2019 02:11 pm
views : 376
Location : Prime Minister House
Islamabad- Pakistan will retaliate if India attacks, PM Khan warns
اسلام آباد، بھارت نے حملہ کیا تو سوچیں گے نہیں جواب دیں گے، وزیر اعظم عمران خان
وزیر اعظم عمران خان نے کہا ہے کہ چند روز پہلے پلوامہ میں ایک واقعہ ہوا
جس کا بھارت نے بغیر ثبوت پاکستان پر الزام لگایا، بھارت کو واضح طور پر
کہتا ہوں یہ نیا پاکستان ہے۔ بھارت نے حملہ کیا تو ہم سوچیں گے نہیں بلکہ
بھرپور جواب دیں گے۔
وزیرا عظم عمران خان نے قوم سے خطاب کے دوران مزید کہا کہ دہشت گردی سے سب
سے زیادہ نقصان پاکستان کو پہنچا ہے۔ بھارت میں نئی سوچ آنی چاہیے۔ جنگ
شروع کرنا آسان ہے، ختم کرنا نہیں۔ کشمیری نوجوانوں میں موت کا خوف ختم
ہوچکا ہے۔
انہوں نے کہا کہ بھارت ثبوت فراہم کرے تو ہم کارروائی کریں گے، پاکستان
دہشت گردی پر بات چیت کرنے کیلئے تیار ہے۔ پاکستان بھارت کو پلوامہ واقعے
کی آزادانہ تحقیقات میں مدد فراہم کرے گا۔