Feb 19, 2019 02:36 pm
views : 452
Location : Domestic Place
Islamabad- FM Qureshi urges UN to 'step in to defuse tensions' between Pakistan, India
اسلام آباد، حکومت پاکستان کا پاک بھارت کشیدہ ماحول کے خاتمے کیلئے اقوام متحدہ سے مداخلت کا مطالبہ
حکومت پاکستان نے بھارتی سرکار کی جانب سے بے سروپا الزام تراشی کے بعد ثالثی کیلئے اقوام متحدہ سے مداخلت کا مطالبہ کیا ہے۔
وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے مقبوضہ کشمیر کے علاقے پلوامہ میں بم حملے
کے بعد پیدا شدہ کشیدگی کے خاتمے کیلئے اقوام متحدہ سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ
فوری طور پر سلامتی کونسل کے ارکان کو شورش زدہ علاقوں میں بھیجے۔
وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی کی جانب سے تحریر کئے گئے خط میں کہا گیا ہے
کہ بھارت بغیر تحقیقات کے پلوامہ حملے کا الزام پاکستان پرلگا رہا ہے،
کشیدگی کے خاتمے کیلئے اقوام متحدہ کی فوری مداخلت ضروری ہے۔ بھارت کے
مطابق حملہ آورکشمیری تھا لیکن الزام پاکستان پردھردیا گیا۔
خط کے مطابق ہندوستان نے سندھ طاس معاہدہ ختم کرنے کی دھمکی دی جو سنگین
غلطی ہوگی جبکہ بھارت اپنے داخلی مقاصد کے تحت پاکستان دشمن بیانات سے خطے
کا ماحول کشیدہ بنارہا ہے۔
یاد رہے کہ پلوامہ میں خودکش حملے کے بعد پورے بھارت میں پاکستان کے خلاف
محاذ کھلا ہوا ہے اور بھارت کی جانب سے مسلسل بغیر تحقیقات کے پاکستان پر
حملے سے متعلق الزامات عائد کئے جارہے ہیں جبکہ بھارتی اپوزیشن نے بھارتی
سرکار کے موقف کو مسترد کرتے ہوئے کہا ہے کہ پلوامہ حملے کا پاکستان سے
کوئی تعلق نہیں ہے۔