Feb 19, 2019 06:12 pm
views : 348
Location : Jinnah Hospital
Lahore- not officially given Nawaz Sharif Medical Report, Says Maryam Nawaz
لاہور، نوازشریف کی میڈیکل رپورٹ سرکاری طورپر نہیں دی گئی، مریم نواز
پاکستان
مسلم لیگ (ن) کی رہنماء مریم نواز کا کہنا ہے کہ ہمیں نوازشریف کی میڈیکل رپورٹ سرکاری طورپر نہیں دی گئی۔
سابق وزیراعظم نواز شریف کی عیادت کیلئے جناح اسپتال آمد کے موقع پر ذرائع ابلاغ عامہ کے نمائندوں
سے غیر رسمی گفتگو کرتے ہوئے مسلم لیگ (ن) کی رہنماء مریم نواز کا کہنا تھا
کہ نوازشریف کی میڈیکل رپورٹ سرکاری طورپر نہیں دی گئی، آج میں نے ٹی وی
پر ڈاکٹرز کو گفتگو کرتے ہوئے سنا کہ نوازشریف کی انجیوگرافی کر سکتے ہیں۔
صحافی نے سوال کیا کہ عدالت میں پنجاب حکومت کا نمائندہ کہتاہے کہ نوازشریف
کی رپورٹ نہیں ملی، جس پر مریم نواز نے کہا کہ سب کچھ دیکھ رہے ہیں، ہمیں
سمجھ آرہا ہے، نوازشریف کی ضمانت پر اللہ تعالی خیر کرے گا۔
مریم نواز اپنے والد نوازشریف سے ملاقات کے لیے جناح اسپتال پہنچیں تو لیگی
کارکنوں نے ان کا استقبال کیا اور پھولوں کی پتیاں نچھاور کیں، انکی آمد
پر مسلسل دوسرے روز بھی بد نظمی دیکھنے میں آئی اور دھکم پیل کی وجہ سے
جناح اسپتال کا مرکزی دروازہ ٹوٹ گیا۔