Feb 19, 2019 08:09 pm
views : 464
Location : Pakistan Navel Headquarter
Islamabad- Pakistan Navy hosts 8th ROPME SEA Area HYDRO-GRAPHIC COMMISSION meeting
اسلام
آباد، پاک بحریہ کے زیر اہتمام ریجنل آرگنائزیشن برائے میرین انوائرمنٹ
پروٹیکشن سی ایریا ہائیڈرو گرافک کمیشن کے آٹھویں سہہ روزہ اجلاس کا انعقاد
پاک بحریہ کے زیر انتظام ریجنل آرگنائزیشن برائے میرین انوائرمنٹ پروٹیکشن
سی ایریا ہائیڈرو گرافک کمیشن کا آٹھواں سہہ روزہ اجلاس اٹھارہ تا بیس
فروری اسلام آباد میں منعقد کیا جارہا ہے۔ اجلاس کی افتتاحی تقریب کے مہمان
خصوصی پاک بحریہ کے وائس چیف آف نیول اسٹاف وائس ایڈمرل کلیم شوکت تھے،
اجلاس میں انٹرنیشنل ہائیڈرو گرافک آرگنائزیشن اور ممبر ممالک اور پاکستان
کی وزارت دفاع اور وزارت برائے منصوبہ بندی، ترقی اور اصلاحات کے نمائندوں ن
نے شرکت کی۔ اس سہ روزہ اجلاس میں ناٹیکل چارٹنگ، استعداد کار میں اضافے
علاقائی ہائیڈرو گرافک تعاون سے متعلقہ امور پر تفصیلی تبادلہ خیال ہوگا۔
ریجنل آرگنائزیشن برائے میرین انوائرمنٹ پروٹیکشن سی ایریا ہائیڈڑو گرافک
کمیشن انٹرنیشنل ہائیڈڑو گرافی آرگنائزیشن کے پندرہ ذیلی علاقائی تنظیموں
میں سے ایک ہے جن کا مقصد دنیا بھر میں ہونے والی ہائیڈرو گرافک سرگرمیوں
کو مربوط بنانا اور جہاز رانی کی حفاظت کو فروغ دینا ہے۔
موجودہ وقت میں پاکستان اس کمیشن کا چیئرمین ہے جن کا علاقہ شمالی بحیرہ
عرب، خلیج عمان، آبانئے ہرمز اور تیل کی حساس تجارتی راہداری پر مشٹمل
بحرین ، ایران، کویت عمان قطر اور سعودی عرب کمیشن کے رکن ہیں جبکہ امریکا،
برطانیہ اور فرانس اس کے ایسوسی ایٹ ممبر ہیں۔ پاکستان اس کمیشن کا سال
2000ء سے سرگرم ممبر رہا ہے۔ پاکستان ہائیڈرو گرافک آفس کے معیاری کام کو
عالمی سطح پر تسلیم کیا جاتا ہے اور پاکستان کے بنائے گئے بحری نقشے کثیر
تعداد میں جہاز رانی کیلئے استعمال ہوتے ہیں۔